Home / برآمدکنندگان کیلئےبڑی سہولت کااعلان

برآمدکنندگان کیلئےبڑی سہولت کااعلان

Exporters can borrow against future proceeds

ویب ڈیسک ۔۔ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے بروقت برآمدی رقوم کی آمد کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمد کنندگان کو ان کی آئندہ آمدنی کے بدلے قرض لینے پر مزید رعایت حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے دائرہ کار میں اضافہ کیا ہےاوراس مقصدکیلئےروایتی اور شریعت پر مبنی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں ، جن کےتحت برآمد کنندگان کو برآمدی بلوں یا وصولیوں میں رعایت کے ذریعے اپنی برآمدی آمدنی کے لیے فنانسنگ حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بنک کےمطابق یہ اقدام برآمد کنندگان کو ان کی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور انہیں اپنی برآمدی آمدنی کو وقت پر لانے کے لیے ترغیب دے گا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کی آمد کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

برآمد کنندگان اس اسکیم کے تحت اپنے برآمدی بلوں یا وصولیوں (پوسٹ شپمنٹ اور پری شپمنٹ) میں رعایت کےبدلےبینکوں سے فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Nokia new logo

نوکیااب محض موبائل فون کمپنی نہیں ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں وقت کبھی ایک جیسانہیں رہتا،یہ بدلتارہتاہےاورہمیں احساس دلاتاہےکہ بدلتےحالات کےتقاضوں کےمطابق …