کاروبار

ملک میں گیس بحران شدیدہونےکاامکان

Gas crisis in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ اگلےماہ یعنی فروری میں ملک بھرمیں گیس کابحران مزیدسنگین ہونےکاقوی امکان ہے۔ قومی اخبارمیں شائع خبرکےمطابق وزارت توانائی کےایک سینئرنےکہاہےکہ ای این آئی نامی کمپنی ایل این جی گیس کےکارگوکی فراہمی سےپیچھےہٹ گئی ہےجوچھ سےسات فروری تک پاکستان پہنچناتھا۔ یوں ملک میں درآمدی گیس 700ایم ایم سی ایف ڈی تک کم ہوجائےگی۔ قطرکےساتھ جی ٹی جی معاہدوں کےتحت برینٹ کے13.37فیصدکی قیمت پرپانچ کارگوزاوربرینٹ کے10.2فیصدپر2کارگوزصرف فروری میں دستیاب ہونگے۔ اس طرح فروری کےمہینےمیں12.14فیصدکی لاگت پرای این آئی سےکوئی ایل این جی کارگونہیں ہوگااوراس سےملک میں گیس کابحران بڑھےگا۔ اف اب گیس بھی مہنگی ۔۔۔

مزید پڑھیں »

معروف کاروباری شخصیت بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے

Behram D Avari dies

ویب ڈیسک ۔۔ ملک کی معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈنشا آواری کراچی میں خالق حقیقی سےجاملے۔ بیرام آواری کچھ عرصے سے علیل تھےاوراہلخانہ کےمطابق نجی اسپتال میں کچھ روزپہلے ان کی بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت سنبھلنےکی بجائےمزیدخراب ہوگئی تھی اورڈاکٹروں نےانہیں وینٹیلیٹر پرمنتقل کردیا تھا۔ بیرام ڈی آواری کی عمر 81 برس تھی۔ وہ سیلنگ کےمقابلوں میں دو مرتبہ کے ایشین گیمزگولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔ بیرام آواری نے دو بار سیلنگ میں ایشین گیمزگولڈ میڈل جیتا، پہلی بار1978 میں منیر صادق کے ساتھ میڈل جیتا اور دوسری بار 1982کے ایشین گیمز میں …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں 1000سی سی گاڑیاں سستی ۔۔

1000 CC cars cheaper

ویب ڈیسک — چھوٹی گاڑی استعمال کرنے والےپاکستانیوں کے لیے یہ اچھی خبر ہو سکتی ہے کہ حکومت نے1000سی سی تک کی کاروں کی اسمبلی کے لیے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے۔ اس حوالے سے ریونیو ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 1000سی سی کاروں یا چھوٹے انجنوں کی اسمبلی کٹس پر کسٹم ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ٹائر ٹیوبوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 25 فیصد سے کم کر کے 16 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس …

مزید پڑھیں »

ایمازون نےہزاروں ملازمین فارغ کردئیے

Amazon fires employees

ویب ڈیسک ۔۔ مشکل وقت آن پڑےتوایمازون جیسی دنیاکی سب سےبڑی آن لائن اشیافروخت کرنےوالی کمپنی بھی بندےنکالنےپرمجبورہوجاتی ہے۔ جی ہاں ، ایک خبرکےمطابق ایمازون اپنی ورک فورس میں سے18ہزارنوکریوں کوختم کرنےجارہی ہے۔ کمپنی کےبڑوں کاکہناہےکہ انہوں نےکورونالاک ڈاون کےدوران ضرورت سےزیادہ لوگوں کوہائرکرلیاتھا،اس لئےاب ہمیں یہ انتہائی اقدام اٹھاناپڑرہاہے۔ کمپنی کےسی ای اواینڈی جسےکہتےہیں نومبرمیں نکالےگئےملازمین اورجواب نکالےجارہےہیں،ان سب کی تعداد ملاکر18ہزارسےزیادہ بنتی ہے۔ ایمازون نےنومبرمیں 10ہزارافرادکوملازمت سےفارغ کیاتھا۔ سی ای اواینڈی جسےکےمطابق کمپنی کیلئےاس طرح کےفیصلےکرنےآسان نہیں ہوتےاوریہ کہ انہیں احساس ہےکہ ملازمتیں کھونےوالےافرادمشکل میں تھے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ کمپنی نکالےجانےوالےملازمین کیلئےخصوصی پیکجزکااعلان کرنےجارہی ہےتاکہ ان کی مشکلات کوکسی …

مزید پڑھیں »

دنیاکی سب سےبلندرہائشی عمارت کی تعمیر

world's tallest building in UAE

ویب ڈیسک – رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی رکھنےوالوں کیلئےخبرہےکہ متحدہ عرب امارات کےسب سےبڑےشہردبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت بننےجارہی ہے۔یواےای کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپر بنگھاٹی اورپریمیم گھڑیاں اور جیولری برانڈجیکب اینڈکوملکراس فلک بوس عمارت کوتعمیرکریں گےجودیکھنےوالوں کوورطہ حیرت میں ڈال دےگی۔ تقریباً7ارب درہم کےسرمائےکی حامل کمپنی بنگھاٹی کاکہناہےکہ اس عمارت کی تعمیرسےدنیامیں الٹرالگثری لونگ کےایک نئےدورکاآغازہوگا۔۔ سی ای اوبنگھاٹی محمدبنگھاٹی کہتےہیں یہ عمارت دبئی کی اسکائی لائن میں مزیدشان وشوکت کااضافہ کرےگی۔ دبئی کی اس وقت تک کی سب سے اونچی رہائشی عمارت 414 میٹربلند پرنسس ٹاورہے۔ دبئی میں بزنس بے کےقریب تعمیرہونےوالی دنیاکی بلندترین رہائشی عمارت …

مزید پڑھیں »

گہرےترین سمندرمیں بھی وقت کی کڑی پابندی

rolex watch under deep sea

ویب ڈیسک ۔۔ رسٹ واچ بنانےوالی دنیاکی انتہائی معتبرترین سوئس کمپنی رولیکس نے اپنی نئی ریلیزکو ‘ڈیپ سی چیلنج’ کےنام سےلانچ کیاہے۔ رولیکس کمپنی کی اس نئی گھڑی کےبارےمیں دعویٰ کیاگیاہےکہ یہ حدودکی قیدسےآزادہےاورایسااس بناپرکہاگیاہےکیونکہ یہ گھڑی سمندرمیں 11ہزارمیٹریعنی تقریباً7میل کی گہرائی میں بھی بالکل درست وقت بتاتی ہے۔ رولیکس کمپنی اس سےپہلے3900میٹرسمندرکی گہرائی میں کام کرنےوالی گھڑی کوڈیپ سی ڈویلرکےنام سےمتعارف کراچکی ہے۔ یہ نئی گھڑی گریڈ 5 ٹائٹینیم سے بنائی گئی ہے، وہی دھات جو ایروناٹیکل انجینئرنگ میں استعمال ہوتی ہے، جس میں انتہائی ہلکے پن کے ساتھ ساتھ اسٹیل سے ملنے والی طاقت بھی شامل ہوتی ہے۔ …

مزید پڑھیں »

ہونڈاموٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھراضافہ ۔۔ وجہ کیا؟

Honda motorbike on easy installments

ویب ڈیسک ۔۔ ہنڈااٹلس نےایک بارپھراپنی تمام ماڈل کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ قیمتوں میں اضافےکےحوالےسےڈیلرز کو آگاہ کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر منگل سے ہوگیاہے۔ قیمتوں میں ردوبدل سب سے زیادہ ہنڈا سی بی 150ایف ایس ای کی قیمت میں کیاگیاہے جس کی قیمت 15ہزار روپےاضافے سے 3لاکھ 57ہزار900روپے ہوگئی ہے۔پرانی قیمت 3لاکھ 42ہزار900روپے تھی۔ سی بی 150کی قیمت بھی 3لاکھ 38ہزار سے بڑھا کر 3لاکھ 53ہزار روپے کردی گئی ہے۔ شہریوں کےبہت فیورٹ موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125کی قیمت میں 6ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس موٹرسائیکل کی …

مزید پڑھیں »

شیاومی پوکوایف5،فون کی اہم خصوصیات لیک

poco f5 hidden specs

ویب ڈیسک ۔۔ شیاومی کاپارٹنرپوکوخفیہ طورپرایک نئےفلیگ شپ موبائل فون کی لانچنگ کیلئےکام کررہاہے۔ آنےوالایہ فون پوکوکےمداحوں کےفیورٹ فون ایف 4کاجانشین ہوگا۔ آئی ایم ای آئی ڈیٹابیس پراس کی موجودگی سےپتاچلتاہےکہ ایف5 فائیوجی گلوبل ای ای سی سرٹیفکیشن کےانتظارمیں ہےاوریہ بات ظاہرکرتی ہےکہ اس فون کی لانچنگ زیادہ دورنہیں۔ ای ای سی کی طرف سے منظوری کے بعد، یہ فون ممکنہ طور پر یورپی ممالک میں لانچ کیاجائےگا۔ اس فون کےڈیزائن اورخصوصیات کےحوالےسےکوئی واضح مصدقہ معلومات میسرنہیں تاہم ایک ویب سائیٹ پرشائع رپورٹ سےاس فون کی خصوصیات سامنےآئی ہیں۔ موبائل فون انڈسٹری ۔۔ ہزاروں ملازمین کی چھٹی کمپنی اس فون …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں کام کرناکسی چیلنج سےکم نہیں:دراز

work in pakistan is not easy, daraz

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ایک مشکل مارکیٹ ہےاوریہاں کام کرناکوئی آسان بات نہیں ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان میں کام کرنےوالےسب سےبڑےای کامرس گروپ درازپی کےکےبانی اورگروپ سی ای اوباجرکےمیکلسن نےایک انٹرویومیں کیا۔ باجرکےمیکلسن پاکستان ، سری لنکا،بنگلہ دیش اورنیپال میں علی باباکےملکیتی ای کامرس گروپ درازپی کےکےآپریشنزکےسربراہیں۔ میکلسن کہتےہیں پاکستان میں ای کامرس کےکام میں سب سےبڑاچیلنج اعتمادکی کمی اوربیچنےوالےکی تعلیم ہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ پاکستان اوراس جیسےدوسرےترقی پزیرملکوں میں اعتمادکی کمی کامسئلہ ہمیشہ سےدرپیش رہتاہے۔ میکلسن کاکہناتھاکہ اگر بیچنے والا نیلے رنگ کی بجائے سرخ ٹی شرٹ بھیجتا ہے، تو اس سے صرف اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔ گاہک دوبارہ …

مزید پڑھیں »

ان ڈرائیورپاکستان میں کام کووسعت دینےکیلئےتیار

inDrive expands in Pakistan

ویب ڈیسک — رائیڈ ہیلنگ ایپ ان ڈرائیور پاکستان کےمرکزی شہروں میں اپنےآپریشن کووسعت دینےکیلئےپوری طرح تیار ہے۔یادرہےکہ اوبرجیسی بڑی کمپنی نےپاکستان کےپانچ بڑےشہروں میں اپنےآپریشن کوبندکردیاہے۔ ان ڈرائیوراس وقت پاکستان کےگیارہ شہریوں بشمول اسلام آباد، کراچی اورلاہورمیں کام کررہی ہے۔ ان ڈرائیورکی ساوتھ ایشین ریجن کیلئےپبلک ریلیشنزاینڈکمیونیکیشن منیجرسدرہ خان کاکہناہےکہ کمپنی پاکستان کےبڑےشہروں میں اپنےآپریشن کووسعت دینےکی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اوبرنےپاکستان میں کام بندکردیا پاکستان میں کام کرناکسی چیلنج سےکم نہیں: دراز ان ڈرائیوراس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی رائیڈ ہیلنگ ایپ ہے۔ ان ڈرائیوراس وقت 47ملکوں میں خدمات فراہم کررہی ہے۔ …

مزید پڑھیں »