Home / پاکستان میں کام کرناکسی چیلنج سےکم نہیں:دراز

پاکستان میں کام کرناکسی چیلنج سےکم نہیں:دراز

Daraz CEO interview

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ایک مشکل مارکیٹ ہےاوریہاں کام کرناکوئی آسان بات نہیں ۔

ان خیالات کااظہارپاکستان میں کام کرنےوالےسب سےبڑےای کامرس گروپ درازپی کےکےبانی اورگروپ سی ای اوباجرکےمیکلسن نےایک انٹرویومیں کیا۔

باجرکےمیکلسن پاکستان ، سری لنکا،بنگلہ دیش اورنیپال میں علی باباکےملکیتی ای کامرس گروپ درازپی کےکےآپریشنزکےسربراہیں۔ میکلسن کہتےہیں پاکستان میں ای کامرس کےکام میں سب سےبڑاچیلنج اعتمادکی کمی اوربیچنےوالےکی تعلیم ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ پاکستان اوراس جیسےدوسرےترقی پزیرملکوں میں اعتمادکی کمی کامسئلہ ہمیشہ سےدرپیش رہتاہے۔ میکلسن کاکہناتھاکہ اگر بیچنے والا نیلے رنگ کی بجائے سرخ ٹی شرٹ بھیجتا ہے، تو اس سے صرف اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔ گاہک دوبارہ وہاں سےخریداری نہیں کرےگا۔ انہوں نے کہاکہا کہ امریکہ اور یورپ جیسی ترقی یافتہ منڈیوں میں اعتماد کا خسارہ "بہت کم حد تک” موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی مسلسل کوششوں کےبعدواپسی کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔ اعتمادکامعیارگزشتہ تین چارسال کےمقابلےمیں بڑھاہے۔ میکلسن کاکہناتھاکہ پاکستان میں مسلسل خسارےکےباوجودوہ اس مارکیٹ میں کام کرنےکیلئےپرعزم ہیں۔

مسٹر میکلسن نے کہا کہ دو خودکار سمارٹ ڈسٹری بیوشن مراکز کا آغاز کمپنی کی آپریشنل صلاحیت کو ٹربو چارج کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اپنی چھانٹنے کی صلاحیت کو 4.2 گنا سے زیادہ اورانسانی غلطیوں کی تعداد کو 90 سے کم کردے گا۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …