Home / میاں اسلم اقبال:اربوں کی مبینہ کرپشن سامنےآگئی

میاں اسلم اقبال:اربوں کی مبینہ کرپشن سامنےآگئی

mian aslam iqbal corruption

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالےصوبائی وزیرپنجاب میاں اسلم اقبال کی جانب سےمبینہ کرپشن کی غضب کہانی سامنےآگئی۔

روزنامہ جنگ میں صفحہ اول پرشائع ہونےوالی خبرکےمطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)کے ماسٹر مائنڈ میاں اسلم اقبال نےلاہورویسٹ منیجمنٹ کمپنی یعنی ایل ڈبلیو ایم سی میں اربوں روپےکےکھانچےلگائے۔ رپورٹ سامنےآگئی۔

اخبارمیں شائع خبرکے مطابق اسلم اقبال نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ مل کر ایل ڈبلیو ایم سی کے 110 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے۔ کمپنی میں 100 سے زیادہ گھوسٹ ملازمین بھی رکھے،جن کی تنخواہ بھی مبینہ طورپرخودوصول کی جاتی رہی۔

تحقیقاتی اداروں کی جانب سےاس مبینہ کرپشن کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بجھوادی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر اسلم اقبال نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کیلئے اہم افسران پر دباؤ ڈالا اورجن افسران نےکرپشن میں ساتھ دینےسے انکارکیاانہیں تبدیل کروادیا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …