Home / اداکارہ ثنانےشوہرسےعلیحدگی اختیارکرلی

اداکارہ ثنانےشوہرسےعلیحدگی اختیارکرلی

Sana Fakhar separation with husband

ویب ڈیسک ۔۔ شوبزکی دنیاکی ایک جوڑی ٹوٹ گئی ۔ جی ہاں ، فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ثنا اور ان کے شوہر فخر جعفری نے شادی کے 14سال بعدعلیحدگی اختیارکرلی۔

انسٹاگرام پرایک جذباتی پوسٹ میں اداکارہ ثنا کاکہناتھارشتہ ٹوٹنا تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی تعلق توڑنااس لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ آپ خودکو ٹوٹنے سے بچا لیں۔ اپنی پوسٹ میں ثنانےشوہرسےعلیحدگی کی وجوہات کاذکرنہیں کیا۔ ثنانے لکھا کہ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی برسوں بعد، اچھے برے حالات سے گزر کر اپنے اپنے راستے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثنا کامزیدکہناتھاکہ’یہ چیز دل کو توڑ دینے والی ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ ہم دونوں کے لیے خدا کا کوئی اچھا منصوبہ ہوگا۔ پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے فخر جعفری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ثنا فخرکچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ ٹی وی شوز اور پروگراموں میں بطور مہمان دکھائی دیتی ہیں اور ماڈلنگ میں بھی حصہ لیتی رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اوران کی زیادہ ترتوجہ فٹنس کے معاملات پرہوتی ہے۔

ثنانے1997 میں فلموں سے کیریئرکا آغاز کیا تھا اوروہ 2000 کی مقبول ہیروئنز میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

ثنا فخر نے 2008 میں فخرامام سے شادی کی تھی۔ دونوں کےدوبچےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …