Home / فلم جوائےلینڈکی کہانی کیاہے؟ٹیزرنےجوش بڑھادیا

فلم جوائےلینڈکی کہانی کیاہے؟ٹیزرنےجوش بڑھادیا

Joyland story

ویب ڈیسک ۔۔ یہ کہناشایدغلط نہ ہوگاکہ آنےوالی پاکستانی فلم جوائےلینڈانڈسٹری میں انقلاب برپاکردےگی۔

صائم صادق کی لکھی اورکھوسٹ فلمزکےبینرتلےبننےوالی اس فلم کی کہانی ایک روایتی خاندان اوراس کےروایتی اورسخت گیرسربراہ کےگردگھومتی ہے۔ یہ خاندان اپنی پرانی روایات سےبہت پیارکرتاہےاوران کابہت خیال بھی رکھتاہےاورچاہتاہےکہ اس خاندان کی اگلی پیڑھی بھی اپنےاجدادکی روایات کاپاس رکھے۔

حال ہی میں ریلیزکئےجانےوالےاس فلم کےٹیزرمیں ایک خاندان کوکسی تقریب میں کھڑےدکھایاجاتاہے۔ ٹیزراس قدرمختصرہےکہ اس سےفلم کی کہانی بارےکوئی آئیڈیانہیں ہوتاتاہم اتناضرورہےکہ دیکھنےوالےکویہ اندازہ ضرورہوجاتاہےکہ اس کہانی میں کچھ توہے۔

خبریں ہیں کہ کانزفلم فیسٹیول میں کامیابی کےجھنڈےگاڑنےکےبعداب جوائےلینڈکوآسکرکی بیسٹ انٹرنیشنل فلم کیٹگری کیلئےنامزدکیاجارہاہے۔

جوائےلینڈکی کہانی رانافیملی کےگردگھومتی ہےجس کےایک نوجوان کوایک ٹرانس وومن سےمحبت ہوجاتی ہےاوروہ اس سےشادی بھی کرناچاہتاہے۔ فلم میں آگےکیاہوگایہ توفلم دیکھنےکےبعدہی پتاچلےگا۔

فی الحال ہمارےپاس آپ کیلئےاچھی خبریہ ہےکہ جوائےلینڈ18نومبرکوسینماگھروں کوریلیزکی جارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sirf Ek Bandaa Kafi Hai gets legal notice

منوج واجپائی کی نئی فلم،ٹریلرنےدھوم مچادی

ویب ڈیسک – بالی ووڈ لیجنڈ منوج باجپائی کی آنے والی او ٹی ٹی فلم …