ویب ڈیسک — رائیڈ ہیلنگ ایپ ان ڈرائیور پاکستان کےمرکزی شہروں میں اپنےآپریشن کووسعت دینےکیلئےپوری طرح تیار ہے۔یادرہےکہ اوبرجیسی بڑی کمپنی نےپاکستان کےپانچ بڑےشہروں میں اپنےآپریشن کوبندکردیاہے۔
ان ڈرائیوراس وقت پاکستان کےگیارہ شہریوں بشمول اسلام آباد، کراچی اورلاہورمیں کام کررہی ہے۔ ان ڈرائیورکی ساوتھ ایشین ریجن کیلئےپبلک ریلیشنزاینڈکمیونیکیشن منیجرسدرہ خان کاکہناہےکہ کمپنی پاکستان کےبڑےشہروں میں اپنےآپریشن کووسعت دینےکی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
ان ڈرائیوراس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی رائیڈ ہیلنگ ایپ ہے۔ ان ڈرائیوراس وقت 47ملکوں میں خدمات فراہم کررہی ہے۔ یہ کمپنی 2012سےٹرانسپورٹیشن کےشعبےمیں کام کررہی ہے۔
ان ڈرائیورکی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزنتالیہ کولماکوواکاکہناہےکہ پاکستان ایک حیران کردینےوالی مارکیٹ ہے۔ کمپنی نےپاکستانیوں کونقل وحرکت کیلئےآسان خدمات فراہم کرنےکاعزم کررکھاہے۔