ویب ڈیسک — بھارت میں کرکٹ جیساجینٹلمین کھیل بھی انتہاپسندی کےزہرسےآلودہ ہونےلگا۔
جی ہاں ، لیجنڈکرکٹرسارو گنگولی کوبھارتی کرکٹ بورڈکی صدارت سےفارغ کرنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ گنگولی کےحامیوں کاکہناہےکہ انہیں بھارتیہ جنتاپارٹی کوجوائن نہ کرنےکی سزاکےطورپربی سی سی آئی کی صدارت سےہٹایاجارہاہے۔
گنگولی کو ہندوستان کے غیر متنازعہ عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ گزشتہ تین سالوں سے طاقتور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے انچارج ہیں۔
ان کےحوالےسےلوگ توقع کررہےتھےکہ وہ بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر دوسری مدت کیلئےمنتخب ہوجائیں گے،تاہم انہوں نےبی جےپی جوائن کرنےسےانکارکرکےاپنےلئےمشکل کھڑی کرلی۔
بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلاکاکہناہےکہ 1983 کے ورلڈ کپ کے فاتح راجر بنی نے گنگولی کی جگہ پرکرنےکیلئےاپنی نامزدگی داخل کردی ہےاور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے وہ بلا مقابلہ بی سی سی آئی صدرمنتخب ہو جائیں گے۔