ویب ڈیسک ۔۔ شیاومی کاپارٹنرپوکوخفیہ طورپرایک نئےفلیگ شپ موبائل فون کی لانچنگ کیلئےکام کررہاہے۔ آنےوالایہ فون پوکوکےمداحوں کےفیورٹ فون ایف 4کاجانشین ہوگا۔ آئی ایم ای آئی ڈیٹابیس پراس کی موجودگی سےپتاچلتاہےکہ ایف5 فائیوجی گلوبل ای ای سی سرٹیفکیشن کےانتظارمیں ہےاوریہ بات ظاہرکرتی ہےکہ اس فون کی لانچنگ زیادہ دورنہیں۔
ای ای سی کی طرف سے منظوری کے بعد، یہ فون ممکنہ طور پر یورپی ممالک میں لانچ کیاجائےگا۔ اس فون کےڈیزائن اورخصوصیات کےحوالےسےکوئی واضح مصدقہ معلومات میسرنہیں تاہم ایک ویب سائیٹ پرشائع رپورٹ سےاس فون کی خصوصیات سامنےآئی ہیں۔
کمپنی اس فون کوٹاپ آف دی لائن خصوصیات اورہارڈوئیرکےساتھ انتہائی مناسب قیمت پرلانچ کرنےکاارادہ رکھتی ہے۔ یہ فون ایمولڈڈسپلےاور2کےریزولیوشن،120ایچ زیڈریفریش ریٹ کےساتھ لانچ کیاجاسکتاہے۔ واضح رہےکہ یہ معلومات کمپنی کی طرف سےتصدیق شدہ نہیں۔ یہ محض قیاس پرمبنی ہیں۔
کیمرہ، بیٹری، چارجنگ کی رفتار، اور اسٹوریج فی الحال ایک معمہ ہیں۔ تاہم وقت کےساتھ اس حوالےسےمزیدمعلومات سامنےآنےکاامکان ہے۔