مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کوالیکشن کمیشن نےتوشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قراردےدیاہے۔
الیکشن کمیشن کےچاررکنی بنچ نےمتفقہ طورپریہ فیصلہ سنایا، اس پانچ رکنی بنچ کی سربراہی چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نےکی ۔ فیصلےکےمطابق عمران خان کرپٹ پریکٹسزکےمرتکب قرارپائےاورانہوں نےغلط معلومات جمع کرائیں ۔ عمران خان کےخلاف قانون کےمطابق کاروائی شروع کی جائے۔
الیکشن کمیشن کےفیصلےکےبعدعمران خان کی قومی اسمبلی کی نشستوں کوخالی قراردےدیاگیاہے۔
فیصلہ سنائےجانےکےوقت الیکشن کیشن آفس کےباہرتحریک انصاف کےلیڈرزبڑی تعدادمیں جمع تھےاورانہوں نےزبردستی الیکشن کمیشن آفس میں گھسنےکی کوشش بھی کی۔
فیصلےپرتبصرہ کرتےہوئےپی ٹی آئی رہنمافوادچودھری نےفیصلےکوملکی اداروں پرحملہ قراردیااورکہاکہ الیکشن کمیشن ہوتاکون ہےیہ فیصلہ کرنےوالا۔ تحریک انصاف نےاس فیصلےکوعوام کوجوتامارنےکےمترادف قراردیا۔
فوادچودھری نےعوام سےباہرنکلنےاوراحتجاج کی اپیل کی اورکہاعوام باہرنکلیں اورحکومتی ایوانوں کوپلٹاکرہی باہرنکلیں۔ شہبازگل کاکہناتھاکہ فیصلہ نوازشریف نےلکھااوران کےملازم نےسنایا۔ یہ ایک مفروراوربھگوڑےکافیصلہ ہےجسےعوام مستردکرتےہیں۔
تحریک انصاف نےفیصلےکوفوری طورپراسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان کردیاہے۔
نوٹ: عمران خان کوموجودہ اسمبلی کی مدت کیلئےنااہل قراردیاگیاہے۔