ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز میں ہی رنگ پھیکا پڑنے لگا ۔۔ پاک بھارت اور آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے میچوں کیلئےبادلوں نےایڈوانس بکنگ کرالی۔ شدید بارشوں سےٹورنامنٹ کےاہم متاثر ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز آسٹریلیا میں 22 اکتوبر
سے ہو رہا ہے اورمحکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ سڈنی میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ پرتھ میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ شیڈول ہے ۔
سڈنی میں بارشیں جاری ہیں اورامکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ہفتے کو ممکن ہے دونوں ٹیمیں میدان میں ہی نہ جا سکیں ۔ دوسری طرف اتوار کو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز پاک بھارت میچ میلبورن میں شیڈول ہےاورہفتے کودونوں ٹیموں کی پریکٹس اور اتوار کو میچ متاثر ہونے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں ۔
اگر بارش تھم گئی تو میچ کم سے کم اوورز تک محدود ہو سکتا ہے ۔ سیمی فائنلز اور فائنل سے پہلے کسی میچ کیلئے متبادل دن نہیں رکھا گیا