ویب ڈیسک — دنیاکی مشہوررائیڈنگ ایپ اوبرمیں سواری کرنےوالےاب ٹیکسی رائیڈکےساتھ ساتھ اوبرٹیلی ویژن کی نشریات بھی دیکھیں گے،لیکن اوبرٹی وی میں دکھایاکیاجائےگا؟
اوبرنےفیصلہ کیاہےکہ اب اس کی ٹیکسیوں میں سفرکرنےوالوں کواوبرٹی وی کی نشریات بھی دکھائی جائیں گی لیکن ان نشریات میں فلمیں یاگانےنہیں بلکہ اوبرکمپنی کےاشتہارات دکھائےجائیں گے۔ یہ سروس فی الحال امریکاکےشہروں سان فرانسسکواورلاس اینجلس میں شروع کی جارہی ہے۔
صرف اوبرہی نہیں بلکہ اوبرٹی وی کےذریعےاوبرسےمعاہدہ کرنےوالی بڑی بڑی امریکی کمپنیوں کےاشتہارات بھی دکھائےجائیں گے۔
واضح رہےکہ اوبرکودنیابھرمیں معاشی مسائل کاسامناہے۔ حال ہی میں اوبرنےپاکستان کےپانچ بڑےشہروں میں اپنی سروس بندکرنےکااعلان کیاتھا۔