Home / نادراایپ رہبر ۔۔ اب سب آپکےہاتھ میں ہے

نادراایپ رہبر ۔۔ اب سب آپکےہاتھ میں ہے

Nadra mobile app Rahbar

ویب ڈیسک — پورے پاکستان میں شہریوں کی سہولت کے لیے، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قریب ترین نادرا سروس سینٹر اور بہت کچھ تلاش کرنے کے لیے ایک آسان موبائل ایپ ‘رہبر’ شروع کی ہے۔

موبائل ایپ کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ پاکستانی شہری اس ایپ کےذریعےاپنےقریب ترین واقع نادراسنٹرکی لوکیشن کےبارےمیں بہت آسانی سےجان سکیں گے۔

نادراایپ رہبر آپ کی کس طرح مدد کرسکتی ہے؟

رہبر کے ساتھ، شہری اب اپنے موبائل فون کے ذریعےنادراسنٹرزکے محل وقوع،گھرسےاس کے فاصلے،وہاں موجود درخواست گزاروں کی تعداد، اوراوسط پروسیسنگ ٹائم کومدنظررکھتے ہوئے کسی بھی نادرا سنٹرکا دورہ کرنےکےبارے میں بہترفیصلہ کرسکیں گے۔

نادراچئیرمین نےوضاحت کی کہ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ایسے اقدامات کیےجارہے ہیں اورنادرا کے دفاتر کو صرف رجسٹریشن مراکز کے بجائے شہری خدمت مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ایک عام آدمی کے لیے رہبر موبائل ایپ نادرا کی خدمات اور مجموعی طور پر معاشرے کے درمیان براہ راست شراکت داری کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ سہولت اور خودکار سہولت کو یقینی بنائے گی۔

اس ایپ کے ذریعے شہری اپنی باری کے انتظار میں قطار میں کھڑے شہریوں کی تعداد، پروسیسنگ کے وقت اور نادرا کے تمام رجسٹریشن مراکز کی جگہ کے بارے میں بھی رئیل ٹائم میں اندازہ لگا سکیں گے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے یہ ایپ دفاتر کی فہرست کے ساتھ ساتھ نقشے پر بھی دفاترکی لوکیشن دکھائے گی۔ نقشہ رجسٹریشن آفس کے ساتھ قریبی موبائل رجسٹریشن وین کا مقام بھی دکھائے گا۔

اس ایپ میں فلٹرز بھی شامل ہیں جن میں صرف خواتین کے مراکز، 24/7 نادرا مراکز اورریگولراورایگزیکٹو نادرا مراکز شامل ہیں۔ ایپ میں آٹو ریفریش فیچرہےجو ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ہر تین منٹ بعد کام کرے گا۔

اس ایپ کو خاص طور پراردو اورانگریزی دونوں زبانوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رہبر موبائل ایپ کو گوگل پلے اسٹور (اینڈرائیڈ) اور ایپل اسٹور (آئی او ایس) سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے جسے پورے پاکستان سے باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan and establishment

پی ٹی آئی کی فوج سےتوقعات تبدیل

ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کی قیادت تبدیل ہوتےہی تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سےتوقعات بھی …