Home / تاحیات نااہلی کیس: فیصل واوڈاکاجھوٹ پکڑاگیا

تاحیات نااہلی کیس: فیصل واوڈاکاجھوٹ پکڑاگیا

Faisal Wavda disqualification

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےرہنمافیصل واوڈاکی تاحیاب نااہلی کےخلاف اپیل پرسپریم کورٹ میں سماعت کےدوران منسوخ شدہ پاسپورٹ دکھائےجانےکاانکشاف سامنےآگیا۔

جی ہاں ، فیصل واوڈاکاایک اورجھوٹ پکڑاگیا۔ سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت کےدوران جھوٹ بولنےاورمنسوخ شدہ پاسپورٹ دکھانےکاانکشاف ہواہے۔ دوران سماعت فیصل واوڈاکےوکیل نےکہاکہ ریٹرننگ افسرنےمنسوخ پاسپورٹ دیکھ کرتسلی کی۔ جسٹس عائشہ ملک نےکہاکہ جس منسوخ پاسپورٹ پرانحصارکررہےہیں وہ ایکسپائرڈتھا۔ ریٹرننگ افسرکوپاسپورٹ 2018میں دکھایاگیاجبکہ یہ پاسپورٹ 2015میں ایکسپائرہوچکاتھا۔ نیاپاسپورٹ بنوائیں توپرانےپرمنسوخی کی مہرلگتی ہے۔منسوخ شدہ پاسپورٹ شہریت چھوڑنےکاثبوت کیسےہوسکتاہے؟

چیف جسٹس نےکہاکہ یہ معاملہ توبہت سنجیدہ ہوگیاہے۔ جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاکہ فیصل واوڈاکاایک اورجھوٹ سامنےآگیا۔

جسٹس عائشہ ملک نےکہاکہ جوپاسپورٹ ریکارڈپرہےاس کےاورمنسوخ شدہ پاسپورٹ کےنمبرزمختلف ہیں جس سےواضح ہوتاہےکہ زائدالمعیادہونےکےبعدنیاپاسپورٹ بھی جاری ہوا۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan and establishment

پی ٹی آئی کی فوج سےتوقعات تبدیل

ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کی قیادت تبدیل ہوتےہی تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سےتوقعات بھی …