Home / ملک میں گیس بحران شدیدہونےکاامکان

ملک میں گیس بحران شدیدہونےکاامکان

Gas crisis in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ اگلےماہ یعنی فروری میں ملک بھرمیں گیس کابحران مزیدسنگین ہونےکاقوی امکان ہے۔

قومی اخبارمیں شائع خبرکےمطابق وزارت توانائی کےایک سینئرنےکہاہےکہ ای این آئی نامی کمپنی ایل این جی گیس کےکارگوکی فراہمی سےپیچھےہٹ گئی ہےجوچھ سےسات فروری تک پاکستان پہنچناتھا۔ یوں ملک میں درآمدی گیس 700ایم ایم سی ایف ڈی تک کم ہوجائےگی۔

قطرکےساتھ جی ٹی جی معاہدوں کےتحت برینٹ کے13.37فیصدکی قیمت پرپانچ کارگوزاوربرینٹ کے10.2فیصدپر2کارگوزصرف فروری میں دستیاب ہونگے۔ اس طرح فروری کےمہینےمیں12.14فیصدکی لاگت پرای این آئی سےکوئی ایل این جی کارگونہیں ہوگااوراس سےملک میں گیس کابحران بڑھےگا۔

اف اب گیس بھی مہنگی ۔۔۔

یہ بھی چیک کریں

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے …