Home / طویل بریک ڈاون کےبعدبجلی کی بحالی شروع

طویل بریک ڈاون کےبعدبجلی کی بحالی شروع

Power Outage in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ملک بھرمیں لگ بھگ 15 گھنٹے کے طویل اورانتہائی صبرآزما بریک ڈاؤن کے بعد مختلف شہروں میں بجلی کی بحالی کاسلسلہ جاری ہےاوروزیرتوانائی خرم دستگیرکےمطابق آج رات تک ملک بھرمیں بجلی مکمل طورپربحال کردی جائگی۔

وزارت توانائی کےترجمان کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی کیلئے بند پاورپلانٹس چلائے جارہے ہیں۔ فرنس آئل، گیس، پانی سے چلنے والے پلانٹس سے بھی بجلی کی پیداوار بتدریج شروع ہوچکی ہےتاہم کوئلے اور نیوکلیئر پاورپلانٹس کی بحالی میں مزید2 سے3 دن لگ سکتے ہیں۔

قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ پیر کی صبح گدوپاورپلانٹ میں ہونےوالی فنی خرابی کےبعدملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تقریباًصبح ساڑھے7بجےمعطل ہونےوالی بجلی کی سپلائی رات تقریباً10بجےکےبعدجزوی طورپربحال ہوناشروع ہوئی۔

قومی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی مرحلہ وار بحالی جاری ہےجبکہ مکمل بحالی چندگھنٹوں میں ہوجائےگی۔

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرکاکہناہےبلوچستان ، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نےایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ آج صبح ملک میں وولٹیج کاغیرمعمولی اتارچڑھاؤ آیا، جس کےباعث ملک بھرمیں بریک ڈاؤن ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئےوزیرتوانائی خرم دستگیرسےاس پاوربریک ڈاون کےذمہ داران کےتعین کیلئےکہاہے۔

واضح رہےکہ 23 جنوری (پیر) کی صبح ہونےوالابجلی کابریک ڈاون ملکی تاریخ کاطویل ترین پاوربریک ڈاون ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی مکمل بحالی کیلیے صبح تک کا وقت دےہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …