Home / معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے:گورنراسٹیٹ بینک

معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے:گورنراسٹیٹ بینک

Pakistani economy recovering

ویب ڈیسک ۔۔ گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکہتےہیں پاکستان کی معشیت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

ایک تقریب میں خطاب کرتےہوئےان کاکہناتھاایک سال پہلےپاکستان کوانتہائی چیلنجنگ میکرو اکنامک ماحول کا سامنا تھا۔ مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے اورڈالرکےمقابلےمیں روپیہ بہت دباومیں تھا۔

گورنراسٹیٹ بینک نےاچھی خبرسناتےہوئےکہاآج مہنگائی تیزی سے نیچے آرہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 8 ارب امریکی ڈالر تک بڑھ گئے ہیں، جلدیہ 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کافی حد تک کم ہو گیا،روپیہ مستحکم ہے اور بے یقینی بھی کم ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کوچھورہی ہے۔

جمیل احمدنے کہاہمیں ایسےاقدامات اٹھانےپڑےجوغیرمقبول تھےلیکن ملک کی معاشی بہتری کیلئےہمیں اٹھانےپڑے۔ مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤکم کرنے کے لیے شرح سود 22 فیصد تک بڑھا دی۔حکومت نے غیرضروری اخراجات روک کر مالیاتی استحکام کا کام بھی کیا۔

گورنراسٹیٹ بینک نےکہامربوط معاشی پالیسی اب مطلوبہ نتائج دے رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …