Home / سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

tax on solar panels

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےٹیکس عائدکرنےکی سمری وزارت بجلی کو ارسال کردی۔

ذرائع کےمطابق گھریلویاکمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔ یعنی 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ اس کےعلاوہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے۔ سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Autonomous Vehicles future

خودسےچلنےوالی گاڑیاں کیاچل پائیں گے؟

ویب ڈیسک ۔۔ خودسےچلنےوالی کاریں ممکنہ طورپرمستقل میں بہت اہمیت اختیارکرنےوالی ہیں لیکن ان کےحوالےسےلوگوں …