Home / ٹک ٹاک کاکیابنےگا؟

ٹک ٹاک کاکیابنےگا؟

Tik Tok future in USA

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی کانگرس سےٹک ٹاک پرپابندی عائدکرنےیااسےکسی امریکی شہری کوفروخت کرنےکےبل پرصدربائیڈن نےدستخط کردئیےہیں۔ اب ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کےپاس دوآپشن ہیں۔ یاتوامریکہ میں ٹک ٹاک پرپابندی لگوائےیاٹک ٹاک امریکہ کوفروخت کردے۔

امریکہ میں ٹک ٹاک کےفالوورزملینزمیں ہیں لیکن موجودہ سٹیٹس کوکےساتھ اس کاامریکہ میں چلنااب ممکن نہیں۔ ٹک ٹاک کاامریکہ میں کیامستقبل ہوگا؟ اس کاپتاہمیں ایک سال کےاندراندرلگ جائے،ممکن اس سےپہلےبھی کوئی فیصلہ سامنےآجائے۔

امریکی قانون سازوں اورانٹیلی جنس حکام کو تشویش ہےچینی کمپنی ٹک ٹاک کی ملکیت اس کے امریکی صارفین کے ڈیٹا کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ٹک ٹاک خود سنگاپور میں مقیم ہےاور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ چین میں امریکی معلومات کو ذخیرہ نہیں کرتی ہے۔ کچھ امریکی قانون سازوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چینی حکومت اس بات پر اثرانداز ہو سکتی ہے کہ امریکی صارفین کس قسم کے پیغامات دیکھتے ہیں۔ امریکی حکام کےمطابق کانگرس میں ٹک ٹاک بل کی مخالفت کیلئےٹک ٹاک کےذریعےامریکیوں کوانفلوئنس کرنےجیسےاقدامات نےان کےخدشات کودرست ثابت کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …