Home / پنجاب یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ2024رجسٹریشن

پنجاب یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ2024رجسٹریشن

Punjab University Entry test 2024

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے اور انٹری ٹیسٹ کے لیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔

سیشن 2024میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کے لیے امیدوار17 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے بتایاانڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔ مزیدبتایاکہ انٹری ٹیسٹ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں لیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے 25 فیصد نمبر تحریری انٹری ٹیسٹ کے لیے مختص ہیں اور مختلف انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لیے ویب سائٹ وزٹ کرسکتےکریں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …