Home / سعودی عرب میں غیرملکی ملازموں کیلئےخوشخبری

سعودی عرب میں غیرملکی ملازموں کیلئےخوشخبری

employment in Saudi Arab

جی ہاں ، سعودی حکومت کےفیصلےکےمطابق سعودی عرب میں کام کرنےوالےغیرملکیوں کےاقامہ ، ورک پرمٹ اورائرٹکٹس کیلئےرقم کی ادائیگی آجریعنی نوکری دینےوالےکےذمہ ہوگی ۔

سعودی وزارت انسانی وسائل نےتصدیق کی ہےکہ یہ کفیل کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنےساتھ منسلک کارکنوں کی پیشےکی تبدیلی کی فیس بھی خوداداکریںگے۔ اس کےعلاوہ کفیل اورآجراپنےساتھ منسلک کارکنوں کےمختلف مقاصداورمواقع کیلئےفیسوں کی ادائیگی کےپابندہونگے۔

اس حوالےسےسعودی حکومت کےفیصلےکےمطابق آجراپنےہاں کام کرنےوالوں کی رہائش کیلئےاقامہ فیس، ورک پرمٹ اورورک پرمٹ کی تجدیدکی فیس کی ادائیگی کیلئےرقم کی ادائیگی خودکریں گےاوریہ پیسےوہ کارکنوں سےوصول نہیں کرینگے۔

یہ بھی چیک کریں

US senators threaten ICC

امریکی سینیٹرزکی عالمی عدالت کودھمکی

ویب ڈیسک ۔۔ ایک درجن سےزائدامریکی سینیٹرزکاعالمی فوجداری عدالت کوانتباہ۔ اسرائیلی حکام کےخلاف کارروائی کی …