ویب ڈیسک ۔۔ سینئرسیاستدان چودھری نثارکافی عرصےکےبعدمنظرعام پرآئےہیں اورانہوں نےکافی کھلی ڈلی باتیں کی ہیں۔
جیونیوزکےپروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےچودھری نثارکاکہناتھاکہ 2018کےالیکشن میں سابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، سابق آئی ایس آئی جنرل فیض حمیداورلیفٹیننٹ جنرل آصف غفورنےعمران خان کووزیراعظم بنوانےمیں کرداراداکیا۔
چودھری نثارنےکہاکہ انہیں کہاگیاکہ وہ نئی سیاسی پارٹی بنالیں لیکن انہیں لگتاہےکہ ایساکرنادرست نہیں۔ انہوں نےکہاکہ وہ اگلاالیکشن آزادحیثیت میں لڑیں گے۔
مسلم لیگ ن میں شمولیت کےسوال پرانہوں نےکہاکہ وہ اس اسٹیج پرکسی بھی بات کوردنہیں کرسکتے۔ الیکشن جیتنےکےبعدفیصلہ کرینگےکہ کس پارٹی میں جاناہے۔
چودھری نثارنےمزیدکہاکہ عمران خان ان کےدوست ہیں اورانہیں لگتاہےکہ تحریک انصاف جوائن کرنےسےیہ دوستی قائم نہیں رہےگی۔
چودھری نثارکےمطابق آج کل جس قسم کی سیاست ہورہی ہےوہ اس کیلئےخودکوموزوں نہیں سمجھتے۔