Home / معروف کاروباری شخصیت بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے

معروف کاروباری شخصیت بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے

Byram d Avari passes away in Karachi

ویب ڈیسک ۔۔ ملک کی معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈنشا آواری کراچی میں خالق حقیقی سےجاملے۔

بیرام آواری کچھ عرصے سے علیل تھےاوراہلخانہ کےمطابق نجی اسپتال میں کچھ روزپہلے ان کی بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت سنبھلنےکی بجائےمزیدخراب ہوگئی تھی اورڈاکٹروں نےانہیں وینٹیلیٹر پرمنتقل کردیا تھا۔

بیرام ڈی آواری کی عمر 81 برس تھی۔ وہ سیلنگ کےمقابلوں میں دو مرتبہ کے ایشین گیمزگولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔

بیرام آواری نے دو بار سیلنگ میں ایشین گیمزگولڈ میڈل جیتا، پہلی بار1978 میں منیر صادق کے ساتھ میڈل جیتا اور دوسری بار 1982کے ایشین گیمز میں اپنی اہلیہ گوشپہ آواری کے ساتھ میڈل جیتا۔

ان کا شمارکراچی اور ملک کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا۔ واضح رہےکہ ملک میں آواری ہوٹلزاسی خاندان کی ملکیت ہیں۔

پارسی عالم یازنیش پارزن کے مطابق بیرام آواری کی آخری رسومات بیچ لگژری ہوٹل سے متصل ان کی رہائش گاہ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی محمود آباد میں واقع ٹاور آف سائلنس (مینار خاموشی) لے جایا جائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistani economy on brink of default:financial times

پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونےکاخدشہ،فنانشل ٹائمزکادعویٰ

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی اخبارفنانشل ٹائمزنےخدشہ ظاہرکیاہےکہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ …