ویب ڈیسک ۔۔ محسن نقوی پنجاب کےنگران وزیراعلیٰ مقرر۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے نامزد کردہ ایک میڈیاگروپ کےمالک سیدمحسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کرتے ہوئے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کےپاس یہ معاملہ جانےسےپہلےاسپیکرپنجاب اسمبلی کی جانب سےبنائی گئی اپوزیشن اورحکومت کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کےنام پرمتفق نہیں ہوسکی تھی۔ اس کےبعدیہ معاملہ حتمی فیصلےکیلئےالیکشن کمیشن کوبھجوایاگیاتھا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےپرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے تھے جبکہ حمزہ شہباز نےاس عہدےکےلیے محسن نقوی اور احد چیمہ کے ناموں کوبھجوایاتھا۔
قارئین کی اطلاع کیلئےبتاتےچلیں کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی ایک میڈیا ہاؤس کے مالک ہیں اورسابق صدرآصف علی زرداری کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں الیکشن کمیشن کے ارکان کا خصوصی اجلاس ہوا،جس میں تمام چاروں ناموں کےپروفائل پیش کئےگئے۔ چاروں ناموں پرتفصیلی غوروخوض کےبعدمحسن نقوی کےنام پراتفاق کیاگیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیزکےمطابق محسن رضا نقوی کو آئین کے آرٹیکل 224 اے تھری کے تحت نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کیا گیا۔
محسن رضانقوی سےحلف لینےکیلئےگورنرپنجاب کوبھی خط لکھ دیاگیاہے۔
تحریک انصاف کاردعمل
تحریک انصاف کی جانب سےمحسن نقوی کی بطورنگران وزیراعلیٰ تعیناتی کومستردکردیاگیاہے۔ فوادچودھری کاکہناہےایک متنازعہ شخص کونگران وزیراعلیٰ پنجاب کےطورپرمستردکرتےہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔