Home / قرآن پاک کی بےحرمتی ہرگزقبول نہیں،پاکستان،ترکی

قرآن پاک کی بےحرمتی ہرگزقبول نہیں،پاکستان،ترکی

Burning of Holy Quran in Sweden

ویب ڈیسک ۔۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی پاکستان کی جانب سےشدیدمذمت۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بےہودہ فعل اشتعال انگیزاسلامو فوبیا پرمبنی ہے۔

سویڈش انتہاپسندوں کی جانب سےیہ گھناونافعل ترک سفارتخانے کے باہرکیاگیا۔ اس اشتعال انگیزاورانتہائی قابل مذمت فعل پرترک حکومت نے استنبول میں سویڈش سفیر کو طلب کرکےسخت احتجاج ریکارڈکرایا۔

اسی واقعےپراحتجاجاًترکی نےسویڈش وزیر کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔

پاکستانی دفترخارجہ کےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل قابل مذمت ہے۔ اس قسم کےواقعات کوہرگزاظہاررائےکی آزادی قرارنہیں دیاجاسکتا۔ یہ بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے، ایسی کارروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے ۔

واضح رہےکہ مغربی ممالک میں مسلمانوں کےجذبات مجروح کرنےکیلئےاس قسم کےواقعات حکومتوں کی جانب سےمناسب ایکشن نہ ہونےکےباعث معمول بنتےجارہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …