Home / شان مسعودنےنیشےکاہاتھ تھام لیا

شان مسعودنےنیشےکاہاتھ تھام لیا

shaan masood ties the knot

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے بیٹراورون ڈےٹیم کےنائب کپتان شان مسعود نےنیشےکےساتھ اپنی زندگی کی نئی اننگزکاآغازکردیاہے۔

شان اورنیشےنکاح کی تقریب کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہا دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے،جودونوں پرخوب جچ رہاہے۔ شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب نکاح سے ہوا، اسی تقریب میں شان اور نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیواورتصاویراس وقت سوشل میڈیاپروائرل ہیں۔ اس سے قبل شان اور نیشے کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ بھی سامنے آیا تھا جس پرنکاح کی تاریخ درج ہے۔

21جنوری کو شان مسعود کی بارات دھوم دھام سےآئی جبکہ دعوت ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہوگی جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیاگیاہے۔

شان مسعودکےمطابق نیشے کا تعلق پشاور سے ہے۔دونوں پرانےدوست تھےاوردوستی کوانہوں نےزندگی بھرکےساتھ میں تبدیل کردیا۔ شان مسعودکہتےہیں وہ نیشےسےشادی پربہت زیادہ خوش ہیں۔ شان مسعود کاکہناہےنیشے انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوںکہ جب سے وہ ان کی زندگی میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …