Home / طالبہ پرتشدد؛فنکاربرادری کاشدیدردعمل

طالبہ پرتشدد؛فنکاربرادری کاشدیدردعمل

Lahore school student torture incident

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےعلاقےڈیفنس کےنجی اسکول میں طالبہ پرساتھی طالبات کےاجتماعی اوربہیمانہ تشددکی ویڈیونےرونگٹےکھڑےکردئیےہیں۔ دیکھااورسوچاجائےتویہ محض ایک ویڈیونہیں بلکہ ہمارےمعاشرےکی نام نہاداخلاقی دیواروں کی ایک ایک کرکےگرنےکی واضح مثال ہے۔

اس واقعےپرجہاں عوام کی اکثریت نےافسوس کیاہےوہیں فنکاربرادری نےبھی غم وغصےکااظہارکیاہے۔ سوشل میڈیاپراس حوالےسےسخت ردعمل سامنےآرہاہے۔

اداکار احمد علی بٹ کہتے ہیں وہ اس واقعے کا ذمے دار والدین اور اسکول انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں جنہیں بلکل اندازہ نہیں کہ ان کے بچے اسکول اور نجی زندگی میں کیا کررہے ہیں۔ اپنےانسٹااکاونٹ پراحمدعلی بٹ مزیدلکھتےہیں کہ اس واقعے کو دیکھنے کے بعد ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا اور منشیات نے کس طرح ہماری نوجوان نسل کو برباد کردیا ہے۔

اداکارہ یشما گل نےسوشل میڈیااپنے پیغام میں لکھا کہ اس طرح تنگ کرنا لڑکی کو مارنا اور ویڈیو بنانا کسی لحاظ سے بھی اچھا نہیں ہے۔

اداکارہ میرب علی کہتی ہیں یہ بیہودہ حرکت ہے اُمید ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف ملے گا اورزیادتی کرنےوالی بابا کی شہزادیاں جیل میں وقت گزاریں گی۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …