ویب ڈیسک – رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی رکھنےوالوں کیلئےخبرہےکہ متحدہ عرب امارات کےسب سےبڑےشہردبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت بننےجارہی ہے۔یواےای کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپر بنگھاٹی اورپریمیم گھڑیاں اور جیولری برانڈجیکب اینڈکوملکراس فلک بوس عمارت کوتعمیرکریں گےجودیکھنےوالوں کوورطہ حیرت میں ڈال دےگی۔
تقریباً7ارب درہم کےسرمائےکی حامل کمپنی بنگھاٹی کاکہناہےکہ اس عمارت کی تعمیرسےدنیامیں الٹرالگثری لونگ کےایک نئےدورکاآغازہوگا۔۔ سی ای اوبنگھاٹی محمدبنگھاٹی کہتےہیں یہ عمارت دبئی کی اسکائی لائن میں مزیدشان وشوکت کااضافہ کرےگی۔
دبئی کی اس وقت تک کی سب سے اونچی رہائشی عمارت 414 میٹربلند پرنسس ٹاورہے۔
دبئی میں بزنس بے کےقریب تعمیرہونےوالی دنیاکی بلندترین رہائشی عمارت میں ایک سوسےزائدمنزلیں ہونگی۔ اس عمارت میں دواورتین بیڈروم کےانتہائی لگثری رہائشی اپارٹمنٹ شامل ہونگے۔
اس عمارت میں ایک خصوصی ممبرزکلب اور شاندارپینٹ ہاؤسزبھی ہونگے۔
اس سلسلے میں ایک تقریب 16 نومبر 2022 کو دبئی میں منعقد ہوگی، تمام ممکنہ خریداروں کو اپنی رجسٹریشن کرانےکا موقع ملےگا۔