ویب ڈیسک ۔۔ مختصرعرصےمیں اپنی اداکاری کالوہامنوانےاورانٹرنیشنل پراجیکٹس میں مسلسل دھوم مچانےوالےبالی وڈاداکار علی فضل کیلئےنیااعزاز۔ اب وہ دو بارکے آسکر ایوارڈ یافتہ بل گیٹن ٹیگ کی ‘افغان ڈریمرز’میں لیڈرول میں دکھائی دینگے۔
بل نے اپنی دو مختصر فلموں، ‘یو ڈونٹ ہیو ٹو ڈائی’ اور ‘ٹوئن ٹاورز’ کے لیےاکیڈمی ایوارڈجیتا۔
افغان ڈریمرزاس پروگرام کی سچی کہانی ہے جسے2017 میں افغان ٹیک انٹرپرینیور رویا محبوب نے شروع کیا تھا تاکہ نوجوان خواتین کومردوں کےمعاشرے کے باوجود سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے۔
اس فلم میں افغانستان جیسےملک افغانستان سےعدم استحکام کاشکارملک میں سیاسی خلفشار،افراتفری اورخواتین کی حالت زارپرروشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ فلم افغان لڑکیوں کی ٹیم کی کہانی بیان کرتی ہے،جنہوں نےدنیا بھر کا سفر کیا اور مقابلوں میں حصہ لیا،عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی اور یہاں تک کہ دنیا بھر کے معروف سیاستدانوں سے بھی ملاقات کی۔ رویا کا کردار دی بولڈ ٹائپ کی مشہورنکوہل بوشیری ادا کریں گے۔
افغان ڈریمرزکے بارے میں بات کرتے ہوئے، علی فضل نے کہاوہ بل کی زبردست ہدایتکارمیں کرنےکیلئےبہت پرجوش ہیں۔ افغان ڈریمرزایک بہت اہم کہانی اورمیں اس کاحصہ بننےپربہت خوش ہوں۔
افغان ڈریمرز’ کے علاوہ علی فضل جیرڈ بٹلر کے ساتھ ایکشن سے بھرپور فلم ‘قندھار’ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کےعلاوہ علی فضل کی مشہورویب سیریزمرزاپورکاسیزن تھری بھی آنےوالاہے۔