Home / پنجاب پولیس پرعدم اعتماد،زمان پارک کی سکیورٹی کےپی پولیس کےحوالے

پنجاب پولیس پرعدم اعتماد،زمان پارک کی سکیورٹی کےپی پولیس کےحوالے

KPK police commandoes at Zaman Park Lahore

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کولاحق سکیورٹی خدشات کےپیش نظرزمان پارک لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کرکےعلاقےکوعملی طورپرنوگوایریابنادیاگیاہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سےعملاًپنجاب پولیس پرعدم اعتمادکرتےہوئےزمان پارک میں عمران خان اوران کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کیلئےخاص طورپرخیبرپختونخواسےپولیس کمانڈوزکادستہ لاہوربلوایاگیاہے۔ کےپی پولیس کےکمانڈوزنےزمان پارک کی رہائش گاہ کاچارج سنبھال لیاہے۔

اس کےعلاوہ عمران خان کی رہائش کےگردریت کےتھِیلوں اورسیمنٹ کےبلاکس کی دیوارکھڑی کی گئی ہے،علاقےمیں سیکیورٹی کیمروں کاجال بچھادیاگیاہے۔ سکیورٹی کوتھری لئیرکردیاگیاہےاورکےپی پولیس کےکمانڈوزکی چیکنگ کےبعدہی لوگوں کواندرجانےدیاجارہاہے۔

زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا، پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …