Home / مکیش امبانی کتنےامیرہیں؟

مکیش امبانی کتنےامیرہیں؟

Mukesh Ambani wealth

ویب ڈیسک ۔۔ ایسےمیں جب دنیامیں خط غربت سےنیچےلڑھکنےوالوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہاہے،کچھ خوش نصیب ایسےبھی ہیں کہ جن سےاپنی دولت کےانبارسنبھالےنہیں جارہے۔

بلومبرگ بلینیئرزانڈیکس کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کےبانی جیف بیزوس نےدنیاکےامیرترین افرادکی فہرست میں ٹیسلاکےبانی ایلون مسک کوپیچھےچھوڑکرپہلی پوزیشن پرقبضہ جمالیاہے۔ اپنی دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعدجیف بیزوس کی دولت کامجموعی تخمینہ دولت 200 ارب ڈالرکےقریب لگایاگیاہے۔

ٹیسلا،اسپیس ایکس اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کےمالک ایلون مسک کو سال 2024 میں 31 ارب ڈالر کا نقصان اٹھاناپڑاتاہم اس کےباوجود وہ 198 ارب ڈالرکےساتھ اب دنیا کےدوسرےامیر ترین شخص ہیں۔

امیر ترین افراد کی فہرست میں فرنچ بیوٹی پراڈکٹس لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پرکھڑے ہیں، چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالرکےساتھ بانی فیس بک مارک زکربرگ جبکہ پانچویں نمبرپرمائیکرو سافٹ کےبانی بل گیٹس ہیں جن کی مجموعی دولت کاتخمینہ 150 ارب ڈالرلگایاگیاہے۔

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالرکےساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پرہیں۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …