Home / گہرےترین سمندرمیں بھی وقت کی کڑی پابندی

گہرےترین سمندرمیں بھی وقت کی کڑی پابندی

rolex watch under deep sea

ویب ڈیسک ۔۔ رسٹ واچ بنانےوالی دنیاکی انتہائی معتبرترین سوئس کمپنی رولیکس نے اپنی نئی ریلیزکو ‘ڈیپ سی چیلنج’ کےنام سےلانچ کیاہے۔

رولیکس کمپنی کی اس نئی گھڑی کےبارےمیں دعویٰ کیاگیاہےکہ یہ حدودکی قیدسےآزادہےاورایسااس بناپرکہاگیاہےکیونکہ یہ گھڑی سمندرمیں 11ہزارمیٹریعنی تقریباً7میل کی گہرائی میں بھی بالکل درست وقت بتاتی ہے۔

رولیکس کمپنی اس سےپہلے3900میٹرسمندرکی گہرائی میں کام کرنےوالی گھڑی کوڈیپ سی ڈویلرکےنام سےمتعارف کراچکی ہے۔

یہ نئی گھڑی گریڈ 5 ٹائٹینیم سے بنائی گئی ہے، وہی دھات جو ایروناٹیکل انجینئرنگ میں استعمال ہوتی ہے، جس میں انتہائی ہلکے پن کے ساتھ ساتھ اسٹیل سے ملنے والی طاقت بھی شامل ہوتی ہے۔ اس میں درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت بھی ہوتی ہے۔ ڈیپ سی چیلنج کاوزن251 گرام،جواسےتجرباتی پروٹو ٹائپ سے 30 فیصد ہلکا بناتا ہے۔

مکیش امبانی کتنےامیرہیں؟

رولیکس کے شوقین اورپیشہ ورغوطہ خورڈیپ سی چیلنج کوپانی کے اندرالٹی میٹ انڈرواٹرٹول کے طور پر استعمال کریں گے۔ ڈیپ سی چیلنج کمپنی کی جانب سے1926 میں متعارف کرائی گئی اویسٹر کیس سےکہیں زیادہ وقت کی اہمیت کا اعادہ ہے۔

دنیامیں سب سےپہلےواٹرپروف گھڑی کاتصورپیش کرنےوالی کمپنی نےڈیپ سی چیلنج کوایسی جگہ پہنچادیاہےجس کےبعدجانےکیلئےاورکوئی جگہ نہیں بچی۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …