Home / خفیہ ہاتھ نےچوروں کوبچایا،ہم پرمسلط کیا،عمران خان

خفیہ ہاتھ نےچوروں کوبچایا،ہم پرمسلط کیا،عمران خان

Imran Khan Long March

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک بارپھرنام لئےبغیراسٹیبلشمنٹ پرچڑھائی۔ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کےشرکاسےخطاب کرتےہوئےکہاکہ اپنےدورحکومت ملک کے بڑے بڑے مجرم اور ڈاکوؤں کو سزا دلوانے کی پوری کوشش کی لیکن خفیہ ہاتھ نے انہیں بچالیا۔

عمران خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں، چھوٹا چور جیل میں ہوتا ہےجبکہ بڑا ڈاکو جوتے پالش کرکے آج وزیراعظم بن گیا ہے۔شہباز شریف کو 16 ارب روپے مقدمے میں سزا ہونےوالی تھی لیکن کیس ختم کروادیاگیا۔شہباز شریف کیسز میں 4 گواہان تھے،جوایک ایک کرکےپراسرارموت مرگئےاورآج تک موت کی وجہ سامنےنہیں آئی۔

انہوں نےاسٹیبلشمنٹ کونشانہ بناتےہوئےکہاکہ ہم کوئی بھیڑبکریاں نہیں کہ لاٹھی ماری اورجدھرچاہاہانک دیا۔ کل تک کہتےہیں یہ چورہیں اورپھرکہاکہ انہیں این آراودےکرپاک صاف کردیاہے۔

سابق وزیر اعظم نےدعویٰ کیانیب ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا، نیب کو کنٹرول کرنے والوں نے چوروں کو بچایا، جو آج ہم پر مسلط ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …