مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرقانون راناثنااللہ کاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کےحوالےسےبڑادعویٰ سامنےآگیا۔
جیونیوزکےپروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگوکرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاکہ وہ عمران خان کوگرفتارکریں گےاورانہیں بلوچستان کی مچھ جیل کےمرچی وارڈمیں رکھیں گے۔
راناثنااللہ کاکہناتھاکہ انہوں نےبلوچ رہنمااخترجان مینگل سےاس حوالےسےبات کرلی ہےکیونکہ اخترمینگل کوبھی مچھ جیل کےمرچی وارڈمیں رکھاگیاتھا۔
وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ عمران خان روزاپنےجلسوں میں انہیں اس لئےیادکرتےہیں کیونکہ وہ جانتےہیں کہ اگرراناثنااللہ کےہاتھ چڑھ گیاتووہ نہیں چھوڑےگا۔
راناثنااللہ کاکہناتھاکہ عمران خان نےمجھےاپنےانتقام کانشانہ بنایا۔عمران خان نےاس وقت کےآئی جی سےکہاکہ راناثنااللہ کےفلیٹ سےہیروئن برآمدکرنی ہےلیکن آئی جی نےانکارکردیاجس کےبعدیہ کام اےاین ایف کےذریعےکروایاگیا۔
انہوں نےکہاکہ اس وقت پنجاب اورخیبرپختونخواکی حکومتیں وفاق پرچڑھائی کی تیاری کررہی ہیں اوراس حوالےسےوفاقی حکومت کوکوئی بڑافیصلہ کرناچاہیے۔
انہوں نےکہاکہ عمران خان جب شکنجےمیں آئیں گےتوان کےخلاف یکدم سب چیزیں شروع ہوجائیں گی۔
فوادچودھری کےاس بیان پرکہ ہم وفاقی حکومت کوتھکاتھکاکرماریں گے،راناثنااللہ نےکہاکہ اگرہم تھکیں گےتوکیایہ نہیں تھکیں گے؟ دراصل یہ لوگ وقت حاصل کررہےہیں۔ ان کالانگ مارچ فارغ ہوگیاہے۔گوجرانوالہ میں ان کاجوجلسہ ہوااس میں آدھےلوگ سرکاری ملازم تھےجن کی وہاں حاضری لگائی گئی۔