Home / پٹھان کےٹیزرنےشائقین کوپاگل کردیا

پٹھان کےٹیزرنےشائقین کوپاگل کردیا

Shah Rukh Khan film Pathaan teaser

ویب ڈیسک – شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیےاچھی خبر ہے۔ کنگ خان جلد ہی اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ‘پٹھان’ کے ساتھ اسکرین پرجلوہ گرہونےآرہےہیں۔

اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے،شاہ رخ خان نے اپنی 58ویں سالگرہ پر پٹھان کا آفیشل ٹیزرچاہنےوالوں سے شیئر کیا ہے۔ پٹھان میں کنگ خان دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کے ساتھ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پٹھان کے ٹیزر پر شائقین کا ردعمل بہت زبردست ہے اوروہ جلدسےجلد فلم کوسینمااسکرین پردیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

پٹھان کی کہانی
پٹھان میں شاہ رخ خان ایک جاسوس (کوڈ نیم پٹھان) کے روپ میں نظر آئیں گے جو ان کے آخری مشن کے دوران پکڑا گیااور اس کے بعد سے اسے دیکھا یا سنا نہیں گیا۔ دوران حراست اس پر شدید تشدد کیا گیا اور کچھ پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں۔

خوبصورت دیپیلا پڈوکون بھی ایک ‘سخت جان’ فائٹرکےطورپردکھائی دےرہی ہیں جو پٹھان سے پیار کرتی ہیں۔ جان ابراہام نےفلم میں ولن کا کردار ادا کیا ہے جو پٹھان کے پیچھے ہے۔

ٹیزرکودیکھنےکےبعدشائقین فلم کی ریلیزکیلئےبےچین ہیں تاہم اس کیلئےانہیں 25 جنوری 2023 تک انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …