مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےلانگ مارچ میں گوجرانوالہ کےاللہ والاچوک کےقریب فائرنگ کاواقعہ ۔عمران خان کےزخمی ہونےکی اطلاعات۔ ٹانگ پرگولی لگنےکی اطلاعات ہیں۔ گولی لگنےکےبعدعمران خان کوفوری طورپرکنٹینرسےنکال کرمحفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیا۔
عمران خان کےعلاوہ بھی کچھ لوگوں کےزخمی ہونےکی خبرآئی ہے۔ ذرائع کےحوالےسےیہ خبربھی آئی ہےکہ پولیس نےفائرنگ کرنےوالےحملہ آورکوحراست میں لےلیاہے۔
چارسےپانچ افرادکےشدیدزخمی ہونےکی اطلاع۔ حملہ آورکوحراست میں لےلیاگیا۔
خبرکےمطابق فائرنگ کنٹینرکےعین نیچےکھڑےشخص نےکی اورجس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت کی گئی جب عمران خان کنٹینرپرموجودتھے۔
پی ٹی آئی رہنمافوادچودھری کےمطابق فائرنگ میں پی ٹی آئی کےسینیٹرفیصل جاویدبھی زخمی ہوئےہیں۔
جس شخص نےفائرنگ کی اس کےبارےمیں بتایاگیاہےکہ وہ چھوٹےقدکاہےاوراس نےکالےکپڑےپہنےہوئےتھے۔ فائرنگ
کرنےوالےشخص کووہاں موجودلوگوں نےپکڑلیااورمارناشروع کردیا،اس شخص کوبعدمیں پولیس نےحراست میں لےلیا۔
تحریک انصاف کےرہنمااسدعمرکےمطابق فائرنگ سےچھ افرادزخمی ہوئےجبکہ ایک اوراطلاع کےمطابق فائرنگ کےبعدہسپتال میں 9افرادکولایاگیاہے۔ ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ حملےمیں پی ٹی آئی کےمقامی رہنمامحمداحمدچٹھہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ احمدچٹھہ شدیدزخمی ہیں۔
میڈیارپورٹس کےمطابق حملہ آورنےپہلےبرسٹ فائرکیااوراس کےبعداس نےایک فائرکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاردعمل
وزیراعظم شہبازشریف نےپی ٹی آئی کےلانگ مارچ میں ہونےوالی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہےاورانہوں نےاس واقعےکی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
رہنمان لیگ احسن اقبال نےٹویٹرپرٹویٹ کرکےفائرنگ کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ سیاست میں تشددکی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی۔
عمران خان لاہورشفٹ
زخمی عمران خان کوگوجرانوالہ میں ابتدائی طبی امداددینےکےبعدلاہوربھجوادیاگیاجہاں اطلاعات کےمطابق شوکت خانم ہسپتال میں ان کاعلاج جاری ہے۔
حملہ آورکوپکڑنےوالےکابیان
حملہ آورکوجس لڑکےنےپکڑنےکی کوشش کی اس کانام ابتسام بتایاجاتاہے۔ ابتسام نےمیڈیاسےبات کرتےہوئےبتایاکہ وہ کنٹینرکےساتھ ساتھ آرہاتھاجب اس نےحملہ آورکوپسٹل نکالتےہوئےدیکھااورپھراس نےفائرنگ کی۔ ایک ٹی وی چینل کےمطابق حملہ آورکانام محمدنوید بتایاجاتاہے۔
حملہ آورکابیان آگیا
مبینہ حملہ آورنےپولیس حراست میں بیان دیتےہوئےکہاہےکہ اس نےعمران کان پراس لئےگولی چلائی کیونکہ وہ لوگوں کوگمراہ کررہےہیں۔ حملہ آورکےمطابق وہ صرف عمران خان کونشانہ بناناچاہتاتھااورکسی کونہیں۔