Home / عمران خان پرحملےکی مکمل تفصیلات

عمران خان پرحملےکی مکمل تفصیلات

Attack on PTI long march

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےحقیقی آزادی لانگ مارچ پروزیرآبادشہرکےاندرحملہ ۔ ایک شخص نےعمران خان کےکنٹینرپرسیدھی گولیاں چلادیں۔ فائرنگ سےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان زخمی ہوگئے،ان کی ٹانگ میں گولی لگی۔ حملےمیں سینیٹرفیصل جاوید،پی ٹی آئی وزیرآبادکی مقامی قیادت سمیت دس افرادزخمی ہوگئےجبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ اس وقت کی گئی جب لانگ مارچ کاقافلہ وزیرآبادکےکچہری چوک پہنچاجہاں عمران خان نےکارکنوں سےخطاب کرناتھا۔

فائرنگ کیسےکی گئی؟
ویڈیومیں دیکھااورسناجاسکتاہےکہ جب فائرنگ ہوئی توپہلےایک برسٹ فائرہوا،جس کےبعدایک گولی چلی۔

عمران خان زخمی ہوگئے
فائرنگ کےوقت عمران خان کنٹینرپرموجودتھےاورجیسےہی فائرنگ ہوئی کنٹینرپرموجودپی ٹی آئی قیادت نیچےبیٹھ گئی۔ کچھ دیرتک تووہاں بھگدڑمچ گئی اورکسی کوکچھ سمجھ نہیں آرہاتھا،کچھ دیربعدپتاچلاکہ ایک گولی عمران خان کی دائیں ٹانگ میں لگی ہےاوروہ زخمی ہیں۔

عمران خان کی حالت کیسی ہے
عمران خان کاشوکت خانم اسپتال لاہورمیں علاج جاری ہے۔ان کی زخمی ٹانگ کاآپریشن کردیاگیا۔۔ہسپتال ذرائع کےمطابق عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔۔
شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
گولیوں کے ٹکرے ٹانگ سے نکالنے کیلئے عمران خان کا سی ٹی اسکین کرکے فوری آپریشن کیا گیا۔

سی ای او شوکت خانم اسپتال ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گولی عمران خان کے دائیں پاءوں کوچھو کر گزری ہے۔

حملےمیں اورکون کون زخمی ہوا
فائرنگ کےواقعےمیں سینیٹر فیصل جاوید،احمد چٹھہ،عمر ڈار،اریب ،لیاقت اور زاہد خان بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
جبکہ معظم گوندل نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

مبینہ حملہ گرفتار
موقع پر حملہ آور کو بہادر نوجوان نے پکڑلیا جبکہ کارکنوں نے حمہ آورکو مارپیٹ کےبعد پولیس کےحوالےکردیا جبکہ واقعے کی جگہ سے فرانزک ٹیموں نےشواہداکٹھےکرلئےہیں۔

حملہ آورکابیان آگیا
عمران خان پرمبینہ حملہ آور کا ابتدائی بیان سامنے آ گیا۔
حملہ آورکاکہناہے۔عمران خان کو نشانہ بنایا۔۔مارنے کی پوری کوشش کی۔
عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہےہیں۔۔
لانگ مارچ لاہور سے چلا توتب ہی سوچ لیا تھا۔عمران خان کو مارنا ہے۔

مبینہ حملہ آورسےمزیدتفتیش جاری ہے اورمزیدگرفتاریوں کےلیےپولیس نےچھاپہ مارٹیمیں بھی بنادی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …