Home / پاکستان میں مہنگائی کی آگ مزیدبھڑکنےکاامکان

پاکستان میں مہنگائی کی آگ مزیدبھڑکنےکاامکان

Inflation to rise further in Pakistan

ویب ڈیسک – یوکرین پر روسی حملے کےعالمی معیشت شدیددباوکی زدمیں ہےاورماہرین کاکہناہےکہ پاکستان میں پہلےسےآسمان پرپہنچی ہوئی مہنگائی میں مزیداضافےقوی امکان ہے۔

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے سی ای او احسان ملک کے مطابق، پاکستان پہلے ہی اشیاء کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا اور روس یوکرین تنازعہ اس مسئلے کو مزیدبڑھاوادےگا۔

انہوں نے کہاکہ برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کے نشان کو عبور کرچکاجبکہ پیٹرو کیمیکل کی قیمتیں تیل کی عالمی قیمتوں سے براہ راست منسلک ہیں، اس لیے ان میں بھی اضافہ ناگزیرہے۔

احسان ملک کی پیشنگوئی کےمطابق روسی توانائی کی فراہمی پر پابندیوں کے نتیجے میں یورپی معیشتیں اپنے ایندھن کےضروریات پوری کرنےکیلئےمتبادل ذرائع اپنالیں گی اوراس طرح تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑے گا۔

اس قسم کی عالمی صورتحال کے نتیجے میں، حکومت پاکستان کے پاس اس جھٹکے کو جذب کرنے کی بہت کم گنجائش ہوگی، جس کی وجہ سے مقامی ایندھن کی قیمتیں بڑھیں گی اوراس کےنتیجےمیں ایندھن کی کھپت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑےتجارتی شراکت دارامریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین ہیں۔ اس طرح ہم کہہ سکتےہیں کہ یورپی معیشتوں پرپڑنےوالاکوئی بھی برااثراسلام آبادکی ادائیگیوں کےتوازن کوبری طرح بگاڑکررکھ دےگا۔

گزشتہ برس روس اور یوکرین نے پاکستان کی گندم کی 70 فیصد ضروریات کو مجموعی طور پر فراہم کیا، اس لیے جاری تنازعہ درآمدی قیمتوں کو بڑھا سکتا ہے۔

ایک اوربات جس کی طرح پی بی سی کےسی ای اونےاشارہ کیاوہ یہ ہےکہ یوکرین سےجنگ کےخاتمےاورحالات کےنارمل ہونےتک روس پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن میں سرمایہ کاری روک دے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Spotify launches audio book service in US

اسپاٹی فائی نےایمازون ڈاٹ کام سےسینگ پھنسالئے

ویب ڈیسک ۔۔ اسپاٹیفائی ٹیکنالوجی نےامریکامیں اپنی آڈیوبک سروس کےآغازکےساتھ ایمازون ڈاٹ کام کےساتھ سینگ …