Home / یوکرین جنگ : اسرائیل کاروس کی مخالفت کافیصلہ

یوکرین جنگ : اسرائیل کاروس کی مخالفت کافیصلہ

Israel will vote against Russia in UNGA

ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کےخلاف پیش کی جانےوالی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دے گا۔ قراردادمیں روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کی جائے گی۔

یادرہےکہ صرف چندروزپہلےاسرائیل نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی طرح کے اقدام کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پرامریکانےاسرائیل سےاظہارنارضی کیاتھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلاپڈنےکہاکہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین میں روسی حملےکےبعدحملہ آورکی مذمت کرے اورمظلوم کوانسانی امداد فراہم کرے۔

لاپڈ نے کہاکہ اسرائیل اقوام عالم کےساتھ کھڑاہوگااورقراردادکےحق میں ووٹ دےگا۔

جمعہ کے روزاسرائیل نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی زیرقیادت ایک ایسی ہی قرارداد کوسپانسر کرنے سے انکار کر دیاتھا جس میں یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی گئی تھی۔

اس سے قبل کی قرارداد پر اختلاف کےحوالے سے لاپڈکاکہناتھاکہ امریکہ ماسکو کے ساتھ اسرائیل کےنازک تعلقات کو سمجھتا ہے، جس کی وجہ شام میں روسی افواج کی موجودگی ہے جو اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ نیز یوکرین میں یہودیوں کی بڑی تعداد ہے۔

روس شام میں سب سے اہم فوجی طاقت ہے، اور ان کے ساتھ تعاون کا ہمارا طریقہ کار ہماری شمالی سرحد پرایرانی [موجودگی] کے قیام کے خلاف ہماری پرعزم جدوجہد میں مدد کررہا ہے۔

لاپڈ نے کہا کہ جب کہ تقریباً 4,000 اسرائیلی پہلے ہی یوکرین چھوڑ چکے ہیں، وہاں ہزاروں اسرائیلی اب بھی موجود ہیں، اور 180,000 کے قریب ایسے لوگ ہیں جو اگر منتخب کریں تو اسرائیلی شہریت کے حقدار ہیں۔

یوکرین ایک مشکل جنگی علاقہ ہے، لیکن ہم ایک مقدس اصول کے پابند ہیں – ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ کسی اسرائیلی یا کسی یہودی کو پیچھے نہ چھوڑا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Salman Rushdi Maloon

ملعون رشدی گونگااورکاناہوگیا۔شاباش ہادی مطر

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں بکرےکی ماں کب تک خیرمنائےگی ۔۔ یہی حال شاتم رسول ملعون …