Home / سولرپینلز،الیکٹرک گاڑیوں پرٹیکس غیرمنصفانہ،ماہرین

سولرپینلز،الیکٹرک گاڑیوں پرٹیکس غیرمنصفانہ،ماہرین

Taxes be withdrawn on solar and wind panels

ویب ڈیسک ۔۔ قابل تجدید توانائی کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے متفقہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے کہا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں سماجی طور پر منصفانہ اور ماحول دوست مالیاتی حل تیار کرنے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

منگل کو الائنس فارکلائمیٹ جسٹس اینڈ کلین انرجی کے زیر اہتمام ایک ورچوئل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےشرکانےحکومت پرزور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کےلیے سولرپینلزاورالیکٹرک گاڑیوں پرجنرل سیلزاوراضافی ٹیکس کے نفاذ کو منسوخ کرے۔

فنانس (ضمنی) بل 2021 یعنی منی بجٹ کے ذریعے متعارف کرائی گئی ٹیکس اصلاحات کےتحت حکومت نےآئی ایم ایف کےمطالبےپر343ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ واپس لینےکااعلان کیاہےتاکہ 6ارب ڈالرقرضےکی قسط کوجاری کروایاجاسکے۔سولر پینلز کی درآمدات پر 20فیصد ٹیکس (17 فیصدجی ایس ٹی اور فیصد3 اضافی ٹیکس) اور ونڈ ٹربائنز کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں کے سیلز ٹیکس میں 12 اضافہ کیاگیاہے۔

موبائل کمپنیوں کی من مانیاں ختم کرنےکافیصلہ

ایسوسی ایٹ متبادل لاکلیکٹومسٹرزین مولوی کااس موقع پرکہناتھاکہ حکومت متبادل اورقابل تجدید توانائی کی پالیسی کےتحت 2030 تک کم از کم 30 فیصدپیداوارآن گرڈلاناچاہتی ہےاور اس کا ہدف ایندھن کے ذرائع کوتبدیل کرکے اخراج اور لاگت کو کم کرنالیکن نئے ٹیکس نظام نے سرمایہ کاری کے اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے مجموعی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیااس کے نتیجے میں صارفین اسےاختیارنہیں کریں گے۔

آئی ایم ایف بورڈ اس بات کو یقینی بنائے کہ شمسی، ہوااور الیکٹرک گاڑیوں پرعائد ٹیکس کو فوری طور پرواپس لےلیاجائے کیونکہ غریب آبادی کی ایک بڑی تعدادخاص طورپردیہی علاقوں میں سستی شمسی توانائی کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔

چھوٹےاوردرمیانےکاروبارسےایکسپورٹ بڑھائیں

اس موقع پر پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر وقاص موسیٰ کا کہنا تھا کہ سولر، ونڈ وغیرہ جیسے سستے انرجی سلوشنز پرٹیکس چھوٹ واپس لیناسمجھ سےبالاترہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ نظام شمسی تقریباً 20 سال تک موثر طریقے سے کام کرتا ہے۔ اور اگر آپ صرف 20 ارب روپے کمانے کے لیے ٹیکس لگا کر اسے توانائی کی منڈی سے باہر کر دیتے ہیں، تو آپ اپنے تیل کے درآمدی بل کو سینکڑوں ارب تک بڑھا دیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …