Home / نئےٹیکس آٹوانڈسٹری کیلئےزہرقاتل

نئےٹیکس آٹوانڈسٹری کیلئےزہرقاتل

Taxes on Auto Industry

ویب ڈیسک ۔۔ آٹو انڈسٹری نےحکومت کوآگاہ کیا ہے کہ مقامی طورپراسمبل شدہ کاروں پرنئےٹیکس کانفاذ آٹوموٹیوانڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان2021-26سےانحراف ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کو لکھے گئے خط میں مقامی آٹو وینڈرزاوراسپیئر پارٹس مینوفیکچررزنےکہاہےکہ آٹو سیکٹرپرحال ہی میں منی بجٹ میں عائد کردہ ڈیوٹی اور ٹیکس غیر منصفانہ ہیں اور اس سےآٹوموبائل اسمبلرزاوروینڈرانڈسٹری کےلیےسنگین بحران پیدا ہوسکتاہے۔

حکومت نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو1,001 سے 2,000 سی سی کاروں پر 2.5 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد اور2,000 سی سی سے اوپر کی کاروں پر 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کردیاہے۔

سولرپینلز،الیکٹرک گاڑیوں پرٹیکس غیرمنصفانہ،ماہرین

اسی طرح حکومت نے امپورٹڈ ہائبرڈ کاروں (851 سے 1,800) پر ٹیکس تجویز کیا ہے جو 8.5فیصدسے بڑھ کر12.5فیصدہو جائےگااوربیرو ن ملک سےالیکٹرک گاڑیوں (سی بی یو)کی درآمدپرٹیکس 5فیصدسےبڑھاکر17فیصدکردیاگیاہے۔

سی ای اوایس ایم انجینئرنگ سیدمحمدمشتاق نےمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ "آٹو سیکٹر ایک طویل مدتی صنعت ہے اور اسے مستحکم پالیسیوں کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے سرکاری پالیسیوں سے انحراف کیا ہے۔

موبائل کمپنیوں کی من مانیاں ختم کرنےکافیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ آٹوانڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ پرآٹوسیکٹرکی ترقی اورایکسپورٹ پالیسی پر قائم رہے اوروقفوں وقفوں میں اس پرٹیکس لگانےسےگریزکرےکیونکہ اس سےسرمایہ کاروں اورملک کےدرمیان اعتماد کی کمی پیداہوتی ہے۔

شمسی توانائی کےآلات پرٹیکس واپس لینےکامطالبہ

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …