کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+49 ) 1,529,834
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,494,141
فعال کیسز
5,314
Last updated: مئی 23, 2022 - 7:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / پی ایس ایل : اسلام آبادنےکوئٹہ کوبڑےمارجن سےہردیا

پی ایس ایل : اسلام آبادنےکوئٹہ کوبڑےمارجن سےہردیا

PSL7: Islamabad United beat Quetta Gladiators

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں میچ اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 43 رنز سے شکست دیکرایونٹ کی دوسری فتح اپنےنام کرلی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 230 رنز کےبڑے ہدف کوحاصل کرنےمیں ناکام رہی اور186 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرزکے اوپنر احسن علی نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن ان کےقیمتی رنزٹیم کیلئےبےقیمت ثابت ہوئے۔ ان کے علاوہ محمد نواز47 اورجیمز فولکنر 30 رنز بنا کرنمایاں بیٹرزرہے۔

اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز

اسلام آبادیونائیٹڈ کےبلےبازشایدقسم اٹھاکرآئےتھےکہ مخالف ٹیم کودل کھول کردھوناہے،لہٰذاانہوں نےاننگزکےآغازسے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے بولرزپرلاٹھی چارج شروع کردیا۔ پہلے ایلکس ہیلزاورپال اسٹرلنگ اورپھراس کے بعدکولن منرواوراعظم خان نےرنزکے انبارلگائے۔

کولن منرو نے 72، اعظم خان 65، پال اسٹرلنگ 58 اور ایلکس ہیلز نے 22 رنزبناکراپنی ٹیم کااسکور229تک پہنچایا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نوازنے2 وکٹیں لیں جبکہ شاہد آفریدی اور جیمز فولکنر نے ایک ایک بلےبازکاشکارکیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاوپنراحسان علی اورعبدالبنگلزئی نےذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 54 تک پہنچایا تو عبدالبنگلزئی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جیمز ونز 55 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احسان علی تھے جو 50 رنز بنا کر 71 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد بین ڈکٹ 85، افتحاراحمد 96اورسرفراز احمد 97 کے مجموعی اسکور پروکٹ دےبیٹھے۔ گلیڈی ایٹرز کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو شاداب خان کی گیند پرصرف 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو شکار بنایا، جن میں احسان علی، سرفراز احمد، بین ڈکٹ، افتخار احمد، شاہد آفریدی شامل ہیں۔ شاداب کی یہی 5وکٹیں گلیڈی ایٹرزکی شکست کی وجہ بن گئیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹاس
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آبادیونائیٹڈالیون
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو کو شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی اس ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، آصف علی، اعظم خان، مبشر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم
سرفراز احمد کی کپتانی میں اترنے والی اس ٹیم میں احسن علی، بین ڈکیٹ، افتخار احمد، محمد نواز، جیمز فاکنر، سہیل تنویر اور نسیم شاہ شامل تھے۔ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جیمز وینس اور عبدالبنگلزئی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔

یہ بھی چیک کریں

Cricketer Usman Khwaja wife expecting second baby

عثمان خواجہ کےہاں دوسرےننھےمہمان کی آمدمتوقع

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی ٹیم کےہمراہ دورہ پاکستان پرآنےوالےپاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے …