Home / کالےچاول ۔۔ پاکستان کیلئےسونا

کالےچاول ۔۔ پاکستان کیلئےسونا

Black Rice Make their way to Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی کسان ان دنوں چاول کی ایک بالکل نئی اورانوکھی قسم کاشت کرکےملکی برآمدات بڑھانےکےمنصوبوں کوعملی جامہ پہنانےکےراستےپرچل پڑےہیں۔

قدیم چینی شاہی خوراک – کالے چاول – نے پاکستان کی زمینوں میں اگنےکافیصلہ کیاہےاوریہ منصوبہ کامیاب ہوگیاتویہ ملک کے لیے3 گنا زیادہ برآمدی آمدنی حاصل کرنےکاباعث بن سکتاہے۔

جیکب آبادسےتعلق رکھنےوالےکاشتکارریحان کھوسونےایکسپریس ٹریبیوں سےبات کرتےہوئےبتایاکہ چاولوں کی کالی قسم کبھی شاہی خوراک ہونےکےباعث عام لوگوں کیلئےحرام تھی ۔ پہلے تحقیق اوراس کے بعد چاول کی اس قسم کی کامیابی سے سندھ اوربلوچستان کے سرحدی علاقے جیکب آباد میں کاشت کرنےوالےریحان کھوسو نےکالےچاول کے صحت کے فوائد پرروشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ کالے چاول میں 28 اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ انہوں نےخیال ظاہرکیاکہ چاول کی اس قسم میں برآمدی صلاحیت بہت زیادہ ہے، کیونکہ ہندوستان 2017 سے بڑے پیمانے پر اس قسم کے چاول برآمد کررہا ہے۔

چھوٹےاوردرمیانےکاروبارسےایکسپورٹ بڑھائیں

ریحان کھوسوکےمطابق چاول ٹیکسٹائل کے بعد پاکستان کی دوسری سب سے بڑی برآمدی مصنوعات ہے، انہوں نے نئی قسم کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور زرمبادلہ حاصل کرنے کے لیے حکومت سے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک، پاکستان کے پاس کالے چاول کے لیے ایک مکمل مقامی مارکیٹ نہیں اور اسے برآمد کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت اوررقم درکارہوتی ہے۔

سندھ آبادگار بورڈ کے نائب صدر محمود نواز شاہ نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ بنیادی چیز کسانوں کیلئےبیج حاصل کرنا ہے اور وہ اسے خود اگائیں گے کیونکہ یہاں ہائبرڈ اقسام مقبول ہو رہی ہیں۔اگرچہ یہ بیج زیادہ مہنگے اورجانچےنہیں گئےلیکن اب یہ اپنی زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا۔ "اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر حکومت چاول کی اس نئی قسم کو سپورٹ کرتی ہے، تو اس سے پاکستان کے لیےبرآمدی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہے۔

ٹیلی کام سیکٹرکااضافی ٹیکس واپس لینےکامطالبہ

زرعی ماہرعامربھنڈاراکاکہناتھاکہ پوری دنیامیں کالےچاول کی بہت مانگ ہے،اگرہم اسےپورےملک میں اگائیں اوربرآمدی منڈیاں ڈھونڈلیں تواس سےملک کیلئےوسیع پیمانےپرزرمبادلہ کمانےکی صلاحیت موجودہے۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …