Home / مصنوعی فائبرکی برآمدسے30ارب ڈالرکمائیں،ماہرین

مصنوعی فائبرکی برآمدسے30ارب ڈالرکمائیں،ماہرین

ویب ڈیسک ۔۔ صنعتی ماہرین کاکہناہےکہ کپاس کومصنوعی فائبرسے تبدیل کرکے پاکستان ٹیکسٹائل کی برآمدات کو 30 بلین ڈالر سے کہیں زیادہ بڑھاسکتاہے۔

ایک بیان میں، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر حنیف لاکھانی نے نشاندہی کی کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران بین الاقوامی منڈی میں کپاس کی قیمتیں تقریباً دوگنی ہوگئی ہیں۔ صرف خام مال ہی ہماری ہماری کل پیداواری لاگت کا60% ہے۔

نئےٹیکس آٹوانڈسٹری کیلئےزہرقاتل

انہوں نےکہاکہ پاکستان کی معیشت کی بہتری میں بڑے پیمانے پرحصہ ڈالنے کے باوجودبرآمدات اورمقامی روزگار کے لحاظ سےٹیکسٹائل کی صنعت کو بڑے چیلنجزکاسامناہے۔ بجلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے نرخ کے ساتھ ساتھ گیس کی شدید بندش اورکپاس کی گھریلو پیداوارمیں کمی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ مزید برآں، ٹیکس مین اور دیگر حکام کی جانب سے ہراساں کرنا تاجروں کی پریشانیوں میں اضافہ کررہا ہے۔

انہوں نےاس بات پرزوردیاکہ کپاس کی قیمتوں میں اضافےسےٹیکسٹائل انڈسٹری کی مصنوعات میں اضافہ ہونابھی کاروباری لاگت بڑھنےکی وجہ ہے۔

کیش آن کاونٹرکی سہولت میں توسیع کامطالبہ

حنیف لاکھانی نے دیگر فصلوں کی طرح کپاس کی سپورٹ پرائس مقررکرکے ملکی پیداوارکو سابقہ سطح پربحال کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …