مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 5:06 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / سعودی عرب،امارات،اردن کیلئےامریکی ہتھیاروں کی منظوری

سعودی عرب،امارات،اردن کیلئےامریکی ہتھیاروں کی منظوری

US approves weapons sales to Gulf allies

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں اردن، متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کوجنگی ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے جمعرات کو کہا کہ منظوریوں میں 12 سنگل سیٹرایف 16 لڑاکا طیاروں اور چار دو سیٹوں والے ایف16 طیاروں اور اردن کو متعلقہ سازوسامان کی 4.21 بلین ڈالر مالیت کی فروخت شامل ہے۔

پینٹاگون کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے یہ بھی اعلان کیا کہ سعودی عرب کیلئےسمندری،فضائی اورزمینی ملٹری آپریشنزکومربوط کرنےکیلئے23.7ملین ڈالرکی لاگت سےمواصلاتی ٹرمینلزکی فروخت کی منظوری بھی دےدی گئی ہے۔مواصلاتی ٹرمینلزکوریاض کےتھاڈ میزائل دفاعی نظام میں شامل کیا جائے گا۔

سعودی شہریوں،غیرملکیوں پرسخت کوروناپابندیاں نافذ

اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات نے اپنے ہاک، پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے لیے 65 ملین ڈالر مالیت کے اسپیئرپارٹس اور مرمت کے پرزے خریدنے کی ابتدائی منظوری حاصل کی۔

واضح رہےکہ یہ ڈیلزایسےوقت میں ہورہی ہیں جب سعودی عرب اورعرب امارات کویمن کےحوثی باغیوں کی جانب سےآئےروزمیزائل حملوں کاسامناہے۔ کچھ ماہرین کایہ بھی مانناہےکہ امریکااپنےخلیجی اتحادیوں کویہ ہتھیاردراصل ایران کودھمکانےاوردبانےکیلئےبیچ رہاہے۔

کوروناپابندیاں: امریکاآنےوالوں کوچھوٹ دی جائے

یہ بھی چیک کریں

Yemeni man arrested for performing Umrah for Queen

ملکہ الزبتھ کیلئےعمرہ : یمنی باشندہ گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکام نے ایک یمنی شہری کو ملکہ الزبتھ دوئم کے لیےعمرہ …