Home / مسئلہ کشمیرکویواین قراردادوں کےمطابق حل کرنےکاوقت آگیا،سپہ سالار

مسئلہ کشمیرکویواین قراردادوں کےمطابق حل کرنےکاوقت آگیا،سپہ سالار

Army Chief Gen Qamar Bajwa

ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کےسپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کہتےہیں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانےکاوقت آگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنےبیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لیے جدو جہد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبرکاجرات سے مقابلہ کررہے ہیں۔ سربراہ پاک فوج نےمزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیے کو ختم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کشمیریوں کی آزادی اور بھارتی بربریت کے خلاف بیانات جاری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

ایل اوسی پرجنگ بندی کشمیریوں کی حفاظت کیلئےکی:ترجمان پاک فوج

گزشتہ روزپاکستان آرمی کےترجمان میجرجنرل بابرافتخارکایہ بیان بھی سامنےآیاجس میں انہوں نےبھارتی آرمی چیف کےاس بیان کوگمراہ کن قراردیاجس میں بھارتی آرمی چیف نےایک سیمینارسےخطاب کرتےہوئےیہ دعویٰ کیاکہ گزشتہ سال لائن آف کنٹرول پرہونےوالےجنگ بندی مذاکرات کےبعدعمل میں آئی اورمذاکرات میں بھارت کی پوزیشن مضبوط تھی ۔ ترجمان پاک فوج کااس بیان پرکہناتھاکہ پاکستان نےجنگ بندی صرف اورصرف ایل اوسی کےدونوں طرف رہنےوالےکشمیریوں کی جان کی سلامتی کیلئےکی ، اس حوالےسےبھارتی آرمی چیف کابیان گمراہ کن ہے۔

یہ بھی چیک کریں

fake social media account

پاک فوج کےنام سے2فیک اکاونٹس پکڑےگئے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سوشل میڈیاپرپاک فوج کےنام سےجعلی اکاونٹس چلانےوالےپکڑےگئے۔ جیونیوزکی خبرکےمطابق جن لوگوں کوپکڑاگیاہےان …