ویب ڈیسک ۔۔ آئی فون 15 پرواورپرو میکس میں یوں توبہت کچھ نیاہےجیسےکہ کیمرہ اپ گریڈاوربائیونک چپ وغیرہ لیکن اس ڈیوائس میں موجودتین چیزیں جھٹ سےآپ کےنوٹس میں آتی ہیں۔ نمبرایک یہ فون ٹائٹینیم سےبناہے،دوم اس کےبائیں جانب ایک ایکشن بٹن ہےاور یہ نیچے کی طرف ایک یوایس بی-سی پورٹ ہے۔ ان کےعلاوہ ایک چوتھی چیزبھی ہے، ڈسپلےکے اطراف کوفنگر پرنٹس میں ڈھانپ دیاگیاہے۔ پہلی نظرمیں 15 پرو بالکل اس سے پہلے کے آئی فونز پرو کی طرح لگتا ہے۔ لیکن اگرآپ اسےاٹھائیں تو ٹائٹینیم فریم کی وجہ سےاس کاہلکا وزن بہت واضح طورپرمحسوس ہوتاہے۔ اس کےخمیدہ کنارےبھی واضح طورپرمحسوس …
مزید پڑھیں »کاروبار
ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش
ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش چارج ٹیکنالوجی کے ساتھ طاقتور اسمارٹ فون وائے27 لانچ کیاہے۔ وائے27حقیقی معنوں میں انتہائی ہائی اینڈفیچرزسےسجاایک غیرمعمولی اسمارٹ فون ہے۔ ڈبل رنگ ڈیزائن اور2.5ڈی فلیٹ فریم جیسی خصوصیات اسےایک بہترین فون بناتی ہیں۔ نئے ویوو وائے27 میں 44ڈبلیو فلیش چارج اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری جیسی خصوصیات ہیں جورات کے وقت چارجنگ پروٹیکشن کےساتھ متاثرکن چارجنگ پرفارمنس فراہم کرتی ہیں ۔ ویوو وائی 27، 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کےالگ الگ ماڈلز میں دستیاب ہے جوان لوگوں کیلئےپرکشش ہےجومختلف پروگراموں …
مزید پڑھیں »پاکستان میں کارفنانسنگ کوبڑاجھٹکا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی معاشی حالت آٹو سیکٹر کو بدستورمتاثرکررہی ہے کیونکہ جولائی 2023 میں بینکوں کی کار فنانسنگ کا تناسب 13ویں بار پھرنیچے چلاگیا،جس کی بنیادی وجہ شرح سود میں اضافہ بتایاجاتاہے۔ ڈان میں شائع ایک رپورٹ کےمطابق کارلون کی کل رقم جوجون میں293.7ارب روپےتھی،اب کم ہو کر285.2 ارب روپےہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، جون 2022میں آٹو فنانسنگ 368 ارب روپےکی بلندترین سطح پرتھی اوراس کے بعد سے سود کی شرح میں اضافے کی وجہ سے اس میں کمی آتی گئی۔ پاکستان میں اس وقت شرح سود 22 فیصد ہے۔ گاڑیوں کی فروخت …
مزید پڑھیں »ذیشان شاہ — برطانوی سرزمین پرپاکستان کافخر
ویب ڈیسک ۔۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی "21 ویں ایشین اچیورزایوارڈز”کےبینرتلےایک شاندارتقریب منعقدکی جارہی ہےجس میں جنوبی ایشیائی ٹیلنٹ اورمختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کامیابیوں کوشایان شان طریقےسےسیلیبریٹ کیاجائےگا۔ اکیسویں ایشیئن ایوارڈزکےتحت ان شخصیات کوایوارڈزدئیےجاتےہیں جنہوں نےبرطانوی سرزمین پراپنی فیلڈمیں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہوں ۔ آرٹس اینڈ کلچر کی دنیا سے لے کر شاندار کمیونٹی سروس تک اور انٹرپرینیورشپ سے لے کر میڈیا کے متحرک دائرے تک، یہ ایونٹ ان روشن خیالوں کی عزت افزائی کاوعدہ کرتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی اور مقامی دونوں میدانوں میں کامیابی کےنئےمعیارات قائم کیے ہیں۔ اس سال اپنی غیرمعمولی …
مزید پڑھیں »یانگوفیصل آبادآرہی ہے
ویب ڈیسک ۔۔ یانگورائیڈنگ ایپ لاہوراوراسلام آبادکےبعدجلدفیصل آباد میں بھی کام شروع کرنےجارہی ہے۔ یانگو کی موبائل ایپ صارف دوست ہے اور یہ پاکستان میں اینڈرائیڈ اورآئی او ایس صارفین کے لیےباآسانی دستیاب ہے۔ اس سروس کےذریعےآپ کاراوربائیک منگواکراپنی منزل مقصودتک پہنچ سکتےہیں۔ یانگوایپ جغرافیائی محل وقوع کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو قریبی ڈرائیوروں سے تیزی سےکنیکٹ کردیتی ہے۔ یہ ایپ بنیادی طور پرصارفین کیلئےانتظارکےاوقات کوکم کرناچاہتاہے۔ یانگو کی نمایاں خصوصیات میں اس کےمناسب اخراجات اورسمارٹ ڈسٹری بیوشن فیچرزاسےاپنی ہم عصرایپس یعنی اوبراوران ڈرائیوسےمختلف بناتےہیں ۔ یانگواپنےڈرائیورزکےساتھ اونرشپ شئیرکرنےپریقین رکھتی ہے۔ ایپ کواس طرح سےڈیزائن کیاگیا ہے …
مزید پڑھیں »موبائل فون آسان قسطوں پر۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ موبائل فون مہنگےہونےکےباعث بہت سےلوگ اپنی پسندکاموبائل فون نہیں خریدسکتے،لیکن اب اس حوالےسےایک بہت زبردست خبرآئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں شائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابق حکومت نےہرطرح کےموبائل فونزکوقسطوں پردینےکامنصوبہ بنایاہے۔ اس حوالےسےسفارشات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ گزشتہ روزوزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہونےوالےایک اجلاس میں تمام موبائل فون کمپنیوں کےنمائندوں کوبتایاگیاکہ حکومت شناختی کارڈرکھنےوالےتمام شہریوں کوقسطوں پرموبائل فون دینےکےپروگرام پرکام کررہی ہے۔ اس پروگرام کےتحت شہری براہ راست کمپنیوں سےقسطوں پرموبائل فون خریدسکیں گے۔ قسطیں نہ دینےوالےکاشناختی کارڈ،موبائل فون سم کارڈاورفون کاآئی ایم ای آئی نمبربلاک کردیاجائےگا۔ حکومت نےاس منصوبےکوعملی جامہ پہنانےکیلئےسفارشات طلب کرلی ہیں۔
مزید پڑھیں »چین حلال گوشت کی بڑی مارکیٹ
ویب ڈیسک ۔۔ یوں توچین دنیابھرمیں اپنی اشیابرآمدکرنےکیلئےجاناجاتاہےاورسوئی سےلیکرجہازتک شایدہی کوئی چیزایسی ہوجوچین بناکردوسروں کو نہ بھجوارہاہو۔ تاہم ایک چیزایسی ہےجوپاکستانی چین کوبھجواکراس کی بڑی مارکیٹ میں سےاپناحصہ وصول کرسکتےہیں۔ جی ہاں ، ایک خبرکےمطابق چین حلال گوشت کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہےجہاں پاکستانی بزنس میں چاہیں توحلال گوشت بھجواکراچھاخاصازرمبادلہ کماسکتےہیں جس سےان کےساتھ ساتھ ملک کوبھی خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کہتےہیں پاکستانی تاجروں کے لیے چین کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے حلال گوشت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری …
مزید پڑھیں »رئیل اسٹیٹ والوں کیلئے”بری”خبر
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں ٹیکس دینےسےزیادہ اسےبچانےکارجحان چونکہ بہت زیادہ ہے،اس لئےحکومت بھی عوام کی جیبوں سےپیسےنکلوانےکیلئےنت نئےاقدامات کرتی رہتی ہے۔ یہ خبربھی اسی قسم کےایک نئےاقدام کےبارےمیں ہیں۔ جی ہاں ،ایف بی آرنےحال ہی میں ایک نیاضابطہ نافذ کیا ہےجس کےتحت ٹیکس فراڈ کو روکنے اوررئیل اسٹیٹ کے لین دین میں شفافیت کو فروغ دینے کی غرض سےجائیداد کی خرید و فروخت سے قبل ایف بی آرسےنوآبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) لینا ضروری قراردیاگیاہے۔ اس قانون کی منظوری کے ساتھ حکومت کو امید ہے کہ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کےکاروبارمیں نہ صرف کالے دھن کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگابلکہ …
مزید پڑھیں »سوزوکی کی موٹرسائیکل پروڈکشن بند
ویب ڈیسک ۔۔ پاک سوزوکی موٹرکمپنی (پی ایس ایم سی) نے انوینٹری کی کمی کی وجہ سے موٹرسائیکل اسمبلی کو 16دن کیلئےروکنےکافیصلہ کیاہے۔ کمپنی کےآفیشل نوٹس کےمطابق موٹرسائیکل کی اسمبلی 31 جولائی سے15 اگست تک روک دی جائے گی۔ کمپنی کےمطابق روپےکےعدم استحکام کےباعث پیداواردوبارہ شروع کرنےکےبعد موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کئےجانےکاامکان ہے۔ حال ہی میں، کمپنی نے22 جون سے15 جولائی تک پروڈکشن روکنےکااعلان کیاتھا۔ اس طرح سےکمپنی نےکل 24دنوں کیلئےاپنی پروڈکشن کاسلسلہ بندرکھا۔ پیداواراورفروخت کے لحاظ سے پاکستان کی سب سےبڑی گاڑیاں بنانےوالی کمپنی سوزوکی نےوقفے وقفےسےپیداوار میں تعطل کی وجہ سے فروخت اورآمدنی میں شدید کمی کےباوجوداپنےوجودکوبرقراررکھا …
مزید پڑھیں »نان فائلرزکیلئےٹیکس بڑھ گیا ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے نان فائلرز کے لیے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس بڑھا کر0.6 فیصد کر دیا ہے۔ ایف بی آرنے اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز 50,500 روپےبینک سے نکلوانے پر ٹیکس کی مد میں 303روپے ادا کریں گے۔ 55,000 سے 75,000 روپے تک نکالنے والوں سے 450 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایف بی آرکےمطابق سرکاری اداروں اورغیر ملکی سفارت کاروں کو نقد رقم نکالنے پران ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ایف …
مزید پڑھیں »