ویب ڈیسک ۔۔ پاک سوزوکی موٹرکمپنی (پی ایس ایم سی) نے انوینٹری کی کمی کی وجہ سے موٹرسائیکل اسمبلی کو 16دن کیلئےروکنےکافیصلہ کیاہے۔ کمپنی کےآفیشل نوٹس کےمطابق موٹرسائیکل کی اسمبلی 31 جولائی سے15 اگست تک روک دی جائے گی۔ کمپنی کےمطابق روپےکےعدم استحکام کےباعث پیداواردوبارہ شروع کرنےکےبعد موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کئےجانےکاامکان ہے۔ حال ہی میں، کمپنی نے22 جون سے15 جولائی تک پروڈکشن روکنےکااعلان کیاتھا۔ اس طرح سےکمپنی نےکل 24دنوں کیلئےاپنی پروڈکشن کاسلسلہ بندرکھا۔ پیداواراورفروخت کے لحاظ سے پاکستان کی سب سےبڑی گاڑیاں بنانےوالی کمپنی سوزوکی نےوقفے وقفےسےپیداوار میں تعطل کی وجہ سے فروخت اورآمدنی میں شدید کمی کےباوجوداپنےوجودکوبرقراررکھا …
مزید پڑھیں »کاروبار
نان فائلرزکیلئےٹیکس بڑھ گیا ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے نان فائلرز کے لیے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس بڑھا کر0.6 فیصد کر دیا ہے۔ ایف بی آرنے اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز 50,500 روپےبینک سے نکلوانے پر ٹیکس کی مد میں 303روپے ادا کریں گے۔ 55,000 سے 75,000 روپے تک نکالنے والوں سے 450 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایف بی آرکےمطابق سرکاری اداروں اورغیر ملکی سفارت کاروں کو نقد رقم نکالنے پران ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ایف …
مزید پڑھیں »ٹویوٹاکاردس دن میں آپ کی ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ایک انسٹالمنٹ پلان شروع کرنے کے لیے میزان بینک لمیٹڈ (ایم بی ایل) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ منصوبہ صرف ٹویوٹا کرولا اور یارِس کے لیے موزوں ہے اور 10 دنوں میں کار کی ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔ انسٹالمنٹس کایہ پلان تمام مجازٹویوٹا ڈیلرشپس پردستیاب ہے،اس پیشکش سے صرف میزان بینک کے کارڈ ہولڈر ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انسٹالمنٹ پلان میں درج ذیل فوائد شامل ہیں خصوصی رعایتی ماہانہ کرایہ۔تکافل کی خصوصی شرح 1.4%۔ٹویوٹا پروٹیکشن پلان۔مفت 4 سال کی بنیادی توسیعی وارنٹی۔ترجیحی ترسیل (10 دنوں …
مزید پڑھیں »ایم جی موٹرزماحول دوست گاڑیاں بنائےگی
ویب ڈیسک ۔۔ ایک ایسےوقت میں جب دنیابھرمیں آٹوانڈسٹری ماحول دوست "گرین ٹیکنالوجی”کی جانب شفٹ کررہی ہے،ایم جی موٹرزپاکستان نے ہائبرڈ، پلگ اِن ہائبرڈ اور مکمل طورپرالیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے منصوبوں پرکام تیزکردیاہے۔ ڈان اخبارکی رپورٹ کےمطابق ایم جی موٹرزآنےوالےبرسوں میں پاکستان میں ایسا واحد برانڈ بننے کا ارادہ رکھتی ہے جو ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز، پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز اور مکمل طور پر الیکٹرک وہیکلز متعارف کروائے گا۔ ایم جی موٹرزمیں مارکیٹنگ ڈویژن کے جنرل مینیجر سید آصف احمد نےلاہورمیں کمپنی پلانٹ کے دورے کے دوران بتایا کہ کمپنی 2024 میں 5 کروڑ چینی یوآن (تقریباً 70 لاکھ …
مزید پڑھیں »ہونڈاموٹرسائیکل آسان ماہانہ اقساط پر
ویب ڈیسک — اگر آپ بھی بہت سےدوسرےلوگوں کی طرح صرف ہونڈاموٹرسائیکل ہی خریدناچاہتےہیں لیکن بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سےاب تک اپنی اس خواہش کوپوراکرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکےتوبنک الفلاح کےپاس آپ کی اس مشکل کاحل ہے۔ آپ کی پسندیدہ ہونڈا موٹرسائیکل اب سستی ماہانہ ادائیگیوں کے لیے دستیاب ہے جس کی شروعات صرف 7,180 روپےسے ہو رہی ہے۔ بینک الفلاح کے ایس بی ایس قسط کے منصوبے اور کریڈٹ کارڈسےآپ اپنےخواب کوشرمندہ تعبیرکرسکتےہیں۔ قسطوں کا منصوبہ بینک الفلاح کی جانب سےدلکش پیشکش آپ کواس قابل بناتی ہے کہ آپ اپنی پسندیدہ بائیک کی سواری کالطف لےسکیں،وہ بھی قیمت کی …
مزید پڑھیں »ٹاٹاگروپ کابرطانیہ میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان
ویب ڈیسک ۔۔ مشہور ہندوستانی ملٹی نیشنل ٹاٹا نے بیٹریاں بنانے کے لیے برطانیہ میں ایک گیگا فیکٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جنوب مغربی انگلینڈ کی سمرسیٹ کاؤنٹی میں ہندوستان سے باہر ٹاٹا کی پہلی گیگا فیکٹری ہوگی۔ ٹاٹا نے ایک بیان میں کہاہے کہ 4 بلین پاؤنڈ کا یو کے پلانٹ 40 گیگا واٹ گھنٹے کی پیداواری گنجائش کے ساتھ یورپ کی سب سے بڑی بیٹری سیل مینوفیکچرنگ سائٹس میں سے ایک بن جائے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ معیشت کے علاوہ، اس منصوبےسےبرطانیہ کے کنزرویٹو وزیر اعظم رشی …
مزید پڑھیں »اب آپ کوبجلی کابل کتناآئےگا؟چیک کریں ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کےہاتھوں ستائےعوام کوآئی ایم ایف کےمطابلےپربجلی کےمزیدجھٹکےلگانےکیلئےحکومت نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں4.96روپےفی یونٹ اضافےکافیصلہ کیاہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی کی قیمت میں اضافےکی سمری وزارت توانائی کوبھجوادی ہےاوراگر حکومت نیپرا کی سمری منظورکرلیتی ہے تو نئے بنیادی نرخوں کا اطلاق بجلی کے صارفین پر سلیب کے حساب سے ہو گا اور یہ نرخ یکم جولائی سےنافذالعمل ہونگے۔ قومی میڈیاکی خبروں کےمطابق حکومت نے بجلی کے پیک اوقات کار میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جو یکم جولائی سے لاگوکیاگیاہے۔ خبروں کےمطابق اب چوٹی کے اوقات میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، …
مزید پڑھیں »اف ۔۔ اب گیس بھی مہنگی
ویب ڈیسک ۔۔ آئی ایم ایف سےمعاہدےکےآفٹرشاکس ایک کےبعدایک سامنےآرہےہیں اورحکومت نےبجلی کی قیمتوں میں اضافے کےبعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافےپرکام شروع کردیاہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ہرصورت اضافہ ہوگاکیونکہ یہ بات آئی ایم ایف سےکمٹ کی گئی ہے۔ اسی لئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کوبتادیاگیاہےکہ گیس کی قیمتوں پرکام جاری ہے۔ تاہم اس بات کاجائزہ لیاجارہاہےکہ کس سلیب کے صارفین کے لیےگیس مہنگی کی جائے۔ الیکٹرانک میڈیاکےمطابق،300 مکعب میٹراوراس سےزیادہ یونٹ والےگھریلوصارفین کیلئےگیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے،اس لئےکوشش کی جارہی ہےکہ آخری تین مہنگے ترین گیس سلیب کو نہ چھیڑاجائے۔ …
مزید پڑھیں »ٹوئٹرسےکمائی کابہترین موقع
ویب ڈیسک ۔۔ ٹوئٹرواسیوں کیلئےخوشخبری ہےکہ اب وہ اپنی ٹویٹس پراشتہارات کی آمدنی میں سےحصہ وصول کرسکتےہیں۔ ٹوئٹرکی جانب سےشئیرکی جانےوالی تفصیلات کےمطابق اس طرح سےپیسےکمانےکیلئےضروری ہےکہ آپ ٹوئٹرپربلیوٹک رکھتےہوں یاپھرآپ کاتعلق ویریفائیڈاداروں سےہوناچاہیے۔ اس کےعلاوہ ضروری ہےکہ پچھلے3ماہ کےدوران آپ نےکم ازکم 5ملین ٹویٹ امپریشنزحاصل کئےہوں۔ مزیدیہ کہ آپ کوتخلیق کارمونائیٹائزیشن سٹینڈرڈزکے لیےانسانی جائزہ پاس کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ اس کےعلاوہ ضروری ہےکہ آپ کےکم ازکم 10ہزارفالوورزہوں اورآپ کیلئےلازم ہےکہ 30دنوں میں کم ازکم 25ٹوئٹس کریں۔ ٹوئٹرکےمالک ایلون مسک کاکہناہےکہ ادائیگیوں کاپہلادورکل 5 ملین ڈالرپرمشتمل ہو گااورفروری کے بعد اس میں مجموعی طورپراضافہ کیا جائے گا۔ تمام ادائیگیاں …
مزید پڑھیں »ہونڈاسٹی کی نئی قیمت ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ ہونڈا اٹلس نے2021 میں پاکستان میں باضابطہ طورپراپنے6 جنریشن سٹی ماڈل کوکچھ فیس لفٹس کےساتھ لانچ کیا۔ پانچ دروازوں والی ہیچ بیک مقامی مارکیٹ میں اپنابھرپورشیئررکھتی ہے۔ ہونڈاسٹی پانچ مختلف ویرئنٹس میں دستیاب ہے۔ 1.2ایل ایس ایم ٹی مینوئل ٹرانسمیشن ، 1.2ایل ایس سی وی ٹی، 1.5ایل ایس سی وی ٹی ، 1.5ایل اےایس ایم ٹی اور1.5ایل اےایس سی وی ٹی۔ ہونڈاسٹی 1.2 بارہ سوسی سی انجن کےساتھ گاڑی کابنیادی ویرئنٹ ہے،جو88ہارس پاوراور110این ایم ٹارک پیداکرتاہے۔ گاڑی کابیرونی حصہ ہونڈاسٹی کاسب سےسستاویریئنٹ سٹیل رم اوروہیل کیپس ،باڈی کلرکےڈورہینڈلزاورشارٹ پول اینٹیناکےساتھ آتاہے۔ گاڑی کااندرونی حصہ گاڑی کاانٹیرئیرخاکستری سیاہ …
مزید پڑھیں »