Friday, 02 January 2025 | Web Desk
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیاکی سب سےبڑی چینی کمپنی بی وائے ڈی نے2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں امریکی کمپنی ٹیسلاکوبھی پیچھےچھوڑدیا۔
کمپنی کے بیان کے مطابق بی وائے ڈی نے گزشتہ سال 22 لاکھ 60 ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں جو دنیا بھر میں کسی بھی کمپنی کی جانب سے اب تک کی سب سےزیادہ فروخت کاعالمی ریکارڈ ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بی وائے ڈی نے یہ ڈیٹا ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کو جاری بیان میں فراہم کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں بی وائے ڈی اور دیگر چینی کمپنیوں کو بھاری ٹیرف کا سامنا ہے تاہم جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں اس کی طلب بڑھ رہی ہیں۔
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے ستمبر 2025 کے اختتام تک 12 لاکھ 20 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا اعلان کیا تھا،کمپنی کی مکمل سالانہ رپورٹ ابھی آناباقی ہے۔
بی وائی ڈی کاپاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانےکااعلان
ہائبرڈگاڑیوں کےخریداروں کےلئےبری خبر
واضح رہے2024 میں ٹیسلا نے معمولی برتری کے ساتھ بی وائے ڈی کو پیچھے چھوڑا تھااور ایک سال کے دوران 17 لاکھ 90 ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں جبکہ بی وائے ڈی نے 17 لاکھ 60 ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت کی تھیں۔