Home / ‘شاہ رخ خان غدارقرار’

‘شاہ رخ خان غدارقرار’

BJP leader call SRK traitor

Friday, 02 January 2025 | Web Desk

انتہاپسندبھارتی جماعت بی جےپی کےمتنازع شہرت رکھنےوالےانتہا پسند رہنما سنگیت سوم نےشاہ رخ خان کو’غدار’ قرار دے دیا۔

سنگیت سوم نےکنگ خان کےخلاف یہ بیان بنگلادیشی فاسٹ بولرمستفیض الرحمان کی شاہ رخ خان کی ملکیت آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزمیں شمولیت کےبعددیا۔

سنگیت سوم نے میرٹھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، شاہ رخ خان نے بنگلادیشی کھلاڑی کو خرید کر ملک سے غداری کی۔ ایک طرف بنگلادیش میں ہندوؤں پر تشدد کی خبریں آ رہی ہیں، دوسری جانب بھارتی لیگ میں وہاں کے کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دے کر خریدا جارہا ہے۔

سنگیت سوم کےمطابق مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران تقریباً 9 کروڑ روپے میں خریداگیا۔ شاہ رخ خان کےبارےمیں انتہائی سخت الفاظ کااستعمال کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ ایسے لوگوں کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں،جوعوامی جذبات کےخلاف فیصلےکریں۔

فلم دریشیم کےمداحوں کیلئےخوشخبری

سنگیت سوم نےدھمکی دی کہ مستفیض الرحمٰن جیسے کھلاڑی کوآئی پی ایل کیلئےخریدا گیاتووہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Rashid Mehmood angry at youtubers

سینئراداکارراشدمحمودیوٹیوبرزپربرہم

Tuesday, 03 February 2026 | Web Desk پاکستان کے معروف اداکار راشد محمودیوٹیوبرز پرشدیدبرہم ۔ …